
فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکا نے معلومات فراہم کرنے کیلئے سیارہ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔ فلوریڈا کے کیپ کناورل بیس سے ڈیلٹا فور سیارہ خلا میں بھیجا گیا۔
یہ سیارہ امریکی فوج اور آسٹریلیا سمیت اس کے اتحادیوں کے لیے معلومات فراہم کرے گا۔راکٹ کو خلا میں بھیجنے کے لیے اکہتر کروڑ ڈالر کا خرچہ آیا ہے، معاہدے کے تحت آسٹریلیا دوہزارانتیس تک اس سے فائدہ اٹھا سکے گا۔
