
نیویارک (جیوڈیسک) امریکی بحریہ کا ہارنٹ جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ کی تلاش جاری ہے ،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی کا جیٹ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، فیلن میں نیول ائیر اسٹیشن پر F/A-18C ہارنیٹ تربیتی پرواز پر تھا، حادثہ ائیراسٹیشن کے احاطے میں ہوا، حادثے کی وجوہات اور پائلٹ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
