
نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاپہنچا۔ تو انسان چڑیا گھر میں جانوربھی پانی میں ڈبکیاں لگاتے رہے۔ ریاست کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس، رہوڈآئی لینڈ، لانگ آئی لینڈ نیویارک اور اوہائی میں گرمی سے بچنے کیلیے بچے بڑے فواروں میں کود پڑے۔
ٹھنڈا ٹھنڈا پانی پیتے اوراس سے نہاتے رہے۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈر کارڈ کیا گیا شہریوں نے اتنی تعداد میں ایرکنڈیشنڈ چلائے کہ بجلی کی طلب کا رکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
کولمبس کے چڑیا گھرمیں پولربیئر اور دیگر جانور تو اپنے اے سی رومز سے باہرہی نہ نکلے جوبا ہرآئے وہ بھی تالاب میں غوطے لگاتے رہے۔ تاہم نیویارک سمیت کئی شہروں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
