
اسپین کے وزیراعظم مارنیورجو کے کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد عوام نے حکمران جماعت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین وزیراعظم کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ اساتذہ، طلبہ، کان کنوں، طبی عملے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر وزیر اعظم کے کرپشن کیخلاف نعرے درج تھے۔ یاد رہے کہ حکمراں اور دیگر پارٹی ارکان پر غیر قانونی طور پر رقم وصول کرنے اور ایک ہسپانی کمپنی کو واجبات کی ادائیگی میں لاکھوں یورو غبن کرنے کا الزام شامل ہے۔
