
امریکی ریاست کیلفورنیا میں سیاحوں سے بھری بس الٹ گئی، حادثے میں 55 افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ لاس اینجلس ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے عینی شاہدوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈرائیور لین بدلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
کہ بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد ہائی وے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ چھ شدید زخمی مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔
