
کیف (جیوڈیسک) یوکرائن کی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کے زیرِ قبضہ شہروں ڈونیٹسک اور ہولانسک کا محاصرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ باغیوں کو حکومتی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
یوکرائن کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور عبوری وزیر دفاع میخائل کوفال نے کہا،صدر پیٹرو پوروشینکو کی سٹریٹیجک منصوبہ بندی میں دونوں شہروں کا اس وقت تک مکمل محاصرہ شامل ہے جب تک باغی حکومت کی اطاعت پر مجبور نہیں ہو جاتے۔ اطلاعات ہیں کہ باغیوں کا حوصلہ ٹوٹ گیا ہے تاہم وہ ہتھیار ڈالنے پر تیار دکھائی نہیں دیتے۔
حکومتی فورسز نے ایک لاکھ کی آبادی والے شہر سلوویانسک کا کنٹرول ہفتہ پانچ جولائی کو حاصل کیا تھا۔ کیف حکومت کے لیے یہ کلی فتح نہیں ہے تاہم صدر پیٹرو شینکو کا کہنا ہے کہ وہاں سے شدت پسندوں کا صفایا ناقابلِ یقین علامتی اہمیت کا حامل ہے۔
