
کیف (جیوڈیسک) یوکرین میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یوکرین میں فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گذشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے۔ مشرقی علاقے Donetsk میں باغیوں کا تسلط ہے برقرار ہے۔
حالیہ جھڑپ میں 7 شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے اور 23 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
