
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں سچ مچ کی کار چیزمیں دو افراد ہلاک ہو گئے، پولیس ہیلی کاپٹر میں لگے کیمرے سے بنی فوٹیج جاری کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق کالے رنگ کی ویگن میں سوار شخص دو خواتین کو گولیاں مار کر بھاگ رہا تھا،اور اسے پکڑنے کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد طلب کی گئی۔
اس نے خطرناک انداز میں کئی کلو میٹر تک کار بھگائی اور آخر کار ایک چوک میں سرخ اشارے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری سمت سے آنے والی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس گاڑی میں سوار شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ویگن سوار نے فائرنگ بھی کی۔ جب پولیس اسکے قریب پہنچی تو وہ خود بھی ہلاک ہو چکا تھا۔ اسکے جسم پر ایک گولی کا نشان تھا۔ پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔
