
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی دیدی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے لندن میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس اور اس کے اتحادیوں نے یوکرائن میں صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تو اس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ان پابندیوں کی نوعیت کیا ہو گی تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ہم نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔
