کروڑ لعل عیسن : شہری کے پلاٹ کی چار دیواری گرا کر قبضہ کی کوشش۔ ایک نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق محمد خالد پرویز ودل چوہدری سردار محمد وارڈ نمبر 11 نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ سردار ٹائو ن میں اس کا ایک کنال 16 مرلے پلاٹ پر چار دیواری اور اس کا قبضہ تھا۔
گزشتہ روز شیخ اللہ نواز ولد غلام حیدر نے اپنے 20 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ چار دیواری گرانی شروع کر دی۔ اور مدعی پر پسٹل تان کر کمرے میں بند کر کے تشدد کرتا رہا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
