کروڑ لعل عیسن : کروڑ لعل عیسن میں موٹر سائیکل چوری کی واداتوں میں اضافہ۔ پولیس خاموش تماشائی، شہری شدید پریشان۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے 6 موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز بھی سبزی منڈی کروڑ سے مولانا محمد اختر نامی شخص کا ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے چوری کی واداتوں کی روک تھام اور سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
