Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 23/9/2016

September 23, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (نمائندہ خصوصی) ولی ابن ولی حضرت قبلہ الحاج پیر سید فضل حسین شاہ بخاری قادری کے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں اختتامی دعا حضرت قبلہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپڑانوالہ شریف نے فرمائی نمازعشاء کے بعد شروع ہونے والی آخری نشست کی نقابت شہنشاہ نقابت محمد افتخار رضوی اور سید صابر شاہ نے نہایت احسن انداز میں کی تلاوت قرآن پاک قاری غلام حسین آف لاہور نے کی ممتاز ثناء خواں سید جعفر حسین محمد عمران سلطانی اعجاز شکر گڑھی یاسر عرفات،صوفی اقبال قادری، عبدالرزاق قادری، غلام حسین لوراں، عبدالطیف قادری، مشتاق قادری ،محمد اکمل دریائی، علی رضا نوری، غلام مصطفی سیفی، شفقت اللہ قادری، ارمضان خالد اور محمد احسان قادری نے خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا جسے سن کر حاضرین جھومتے رہے تلاوت و نعت کے بعد نوجوان مذہبی سکالر خطیب اہلسنّت حضرت علامہ محمد شاہد چشتی نے ایمان افروز خطاب کیا بعدازاں حاجی محمد اشفاق آف سعودی عب اور قاری شفقت اللہ قادری نے درودو سلام کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا جسے سن کر حاضرین آنسو بہاتے رہے سلام کے بعد باجماعت نماز فجر ادا کی گئی جس کے بعدصوفی باصفا منبع جو دو سخا حضرت قبلہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے رقت آمیز دعا فرمائی محفل پاک میں شرکت کرنے والے ہزاروں پیر بھائیوں مریدوں اور عقیدت مندوں سارا دن و رات لنگر غوثیہ کھلایا گیا جبکہ صبح اختتامی دعا کے بعد پر تکلف ناشتہ کروایا گیا عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات میں سید العارفین شہنشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان کے افراد نے بیرون ممالک سے خوصی شرکت کی عرس مبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپڑانوالہ شریف کی سکیورٹی انتظامیہ نے سکیورٹی کے فورل پروف انتظامات کیے ہوئے تھے عرس مبارک کی روحانی و وجدانی تقریبات کو حاضرین اگلے سال عرس تک یاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)uAEکی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد شکیل گجر وطن واپس پہنچ گئے،وطن واپس پہنچنے پر ان کا استقبال ممتاز شخصیات نے کیا۔وہ دورہ پاکستان کے دوران ممتاز سماجی،سیاسی و کاروباری شحصیات سے ملاقاتیں کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سیکریٹریRTAگجرات کامران اکبر نےMVEالفت رسول اور ٹریک سٹاف کے ہمراہ گڈز وہیکلز پر اور لوڈنگ کرنے پر10گاریوں کے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرواکر انہیں مختلف تھانوں میں بند کردیا۔اور بطھاری جرمانے کئے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تمام ڈرئیورز اپنی گاڑیوں پر منظور شدہ لوڈ سے زائد نہ ڈالیں ،کیونکہ زائد لوڈ حادثات کا سسب بنتا ہے۔اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے۔زیاد وزن ڈالنے سے گریز کیا جائے۔ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی۔اس سلسلہ میںDCOگجرات نے دفعہ144عائد کی ہے عوامی حلقوں نے افسران کی کاروائی کو سراہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر گجرات نورالعین نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ کنجاہ کے نواحی علاقہ ماجرہ میں ڈاکٹر بن کر گائنی کلینک چلانے والی نرس کے خلاف کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کو بھجوا دیا ہے جبکہ مذکورہ عطائی ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران اے سی گجرات نے ٹیم کے ہمراہ شمائلہ نامی عطائی ڈاکٹر کے کلینک کی چیکنگ کی جو نرس ہے لیکن ڈاکٹر بن کر گائنی کلینک چلا رہی تھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مذکورہ عطائی ڈاکٹر کے خلاف کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوادیا گیا ہے جبکہ مجاز اتھارٹی کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مطابق سخت ایکشن کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر آذبہ اعظم نے صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر حاجی پتاسا فیکٹری اور مقامی بیکری کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اے سی سرائے عالمگیر آذبہ اعظم ، ٹی ایم او عمر شجاع اور ٹی او آر طارق وڑائچ کے ہمراہ چھپراں کے علاقہ میں واقع معروف پتاسا ساز فیکٹری کی چیکنگ کیلئے پہنچے تو اسکے مین گیٹ کو تالے لگے ہوئے تھے تاہم آمد ورفت کیلئے عقب میں چھوٹا دروازہ استعمال کیا جارہا تھا، فیکٹری میں صفائی کے انتظامات نہایت ناقص تھے اور پنجاب فوڈاتھارٹی کی تمام ہدایات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا تھا جس پر اسے فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ بعدا زاں ٹیم نے میاں جی بیکری کو چیک کیا جہاں صفائی کی صورتحال نہایت ناقص تھی جس پر اسے بھی سیل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کا اچانک دورہ کیا اس دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور ڈاکٹرز کیلئے مخصوص یونیفارم نہ پہننے پر ایم ایس آر ایچ سی ڈنگہ کو معطل ،گورنمنٹ پرائمری سکول دھالی بانٹھ کی ہیڈ مسٹریس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ، ڈی ایم او وقار خاں ، ای ڈی اوز طاہر کاشف ، ڈاکٹر الطاف چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈنگہ اور نواحی دیہات میں واقع سرکاری سکولوں اور سرکاری ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ دیگر افسران کے ہمراہ آر ایچ سی ڈنگہ پہنچے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال نہایت ناقص تھی ، لان میں کئی روز سے کھڑے پانی کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش کا خدشہ موجود تھا اسی طرح ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسد اکرام نے وزیراعلیٰ پنجاب کی واضع ہدایات کے باوجود ڈاکٹرز کیلئے مخصوص گائون (یونیفارم) نہیں پہنا تھا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ایم ایس کو فوری طو رپر معطل کرنے کی ہدایات جاری کیں بعد ازاں انہوں نے بنیاد ی مرکز صحت چیچیاں دیتووال ، دلانوالہ ، سیکریانوالی کا بھی دورہ کیا اور وہاں ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی اور ڈرگ سٹورز کا معائنہ کیا ۔ ڈی سی او نے انچارج میڈیکل افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائیں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ،انہوںنے ہسپتالوں میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ سرکاری سکولوں کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ گورنمنٹ پرائمری سکول دھالی بانٹھ پہنچے جہاں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہہ ،سکول کی عمارت بھی نہایت خستہ حال تھی ۔ ڈی سی او نے صورتحال کا سخت نوٹس لیا اور ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سکول کی ہیڈ ٹیچر کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے ۔ گورنمنٹ ہائی سکول سیکروالی کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے کلاس نہم کے طلباء سے تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان کے تعلیمی معیار کو چیک کیا انہوںنے ہدایت کی کہ سکول میں معیار تعلیم مزید بہتر بنایا جائے ۔ ڈی سی او نے گورنمنٹ بوائز و گرلز سکولز چک پنڈی ، چکوڑی بھیلووال ، مٹووال ، ڈنگہ ، شہابدیوال کا بھی دورہ کیا اور مختلف کلاسوں ، کمپیوٹر لیب ، سائنس لیب اور لائبریری کا معائنہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ سکول میں زیر تعلیم تمام طلباء و طالبات کو لائبریری ، کمپیوٹر و سائنس لیب سے مستفید ہونے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ ، کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے اور بہتر نتائج کے حصول کیلئے سخت محنت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تمام سرکاری دفاتر کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری گاڑیوں پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ سبز نمبر پلیٹ لگائی جائیںْ۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جاری مراسلہ میں تمام محکموں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ جن گاڑیوں کی نمونہ کی نمبر پلیٹ موجود نہیں انکے لئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے نمبر پلیٹس حاصل کی جائیں بغیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو سرکاری دفاتر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تحصیل کھاریاں میں انسداد پولیو مہم 26سے 28ستمبر تک چلائی جائے گی ، پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے 324موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے تحصیل انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹر محمد علی ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوںنے بتایا کہ تحصیل میں 10ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جن میں ڈنگہ، لالہ موسیٰ، کھاریان، گلیانہ اور کوٹلہ ارب علی خان کے ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔ اے سی کھاریاں نے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی ذمہ داری یونین کونسلوں کے میڈیکل افسران کو سونپی گئی ہے جبکہ وہ خود بھی فیلڈ میں نکلیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ سو فیصد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں ۔ اس سے قبل ڈی ڈی او ایچ نے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر آذبہ اعظم نے صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر حاجی پتاسا فیکٹری اور مقامی بیکری کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اے سی سرائے عالمگیر آذبہ اعظم ، ٹی ایم او عمر شجاع اور ٹی او آر طارق وڑائچ کے ہمراہ چھپراں کے علاقہ میں واقع معروف پتاسا ساز فیکٹری کی چیکنگ کیلئے پہنچے تو اسکے مین گیٹ کو تالے لگے ہوئے تھے تاہم آمد ورفت کیلئے عقب میں چھوٹا دروازہ استعمال کیا جارہا تھا، فیکٹری میں صفائی کے انتظامات نہایت ناقص تھے اور پنجاب فوڈاتھارٹی کی تمام ہدایات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا تھا جس پر اسے فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ بعدا زاں ٹیم نے مقامی بیکری کو چیک کیا جہاں صفائی کی صورتحال نہایت ناقص تھی جس پر اسے بھی سیل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم پاکستان نے دلیرانہ موقف اختیار کیا مسئلہ کشمیر کا کشمیری اعوام کی خواہشات کے مطابق حل ہی خطے کے امن کا ضامن ہے ۔ بھارت نے اس وقت اگر کوئی حملہ کرنے کی غلطی کی تو پوری قوم پا ک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی ۔ہمیں مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے کا آج بھی دکھ ہے ۔کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔حکمران سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ جیسی حکمت عملی اور مولائے کائنات سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ جیسی دلیری اور استقامت کو اپنائیں ۔ عظمت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی تاقیامت امتِ مسلمہ معترف رہے گی ۔ انہوں نے اپنی سخاوت سے اسلام کے شجر کی آبیار ی فرمائی ۔ مسجد نبوی ۖ کی تعمیر و توسیع اور اس میں روشنی کا انتظام کر کے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اُمت کے مقدر کو جگمگا دیا ۔ ایک قرأت پرپوری ملت کو یکجا کر کے ”جامع القرآن”کا لقب پایا ۔ گستاخ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا جنازہ پڑھنے سے نبی کریم ۖ نے انکار کر کے اُمت کو درس دیا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا دشمن نبی علیہ السلام کا دشمن ہے ۔ قومِ مسلم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے احسانات کو یاد کرتے ہوئے ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتی رہے گی ۔ مظلومِ مدینہ نے تقدس مدینہ کاپاس رکھا ۔ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے دروازہ عثمان رضی اللہ عنہ پر اپنے لخت جگروں سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ و سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو پہرہ دار کھڑا کر کے بتا دیا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں رشتہ ٔ اخوت و محبت تھا ۔ آج امت مسلمہ کو اُسی رشتۂ اخوت و محبت کی ضرورت ہے ۔ باہمی افتراق و انتشار نے ملت کا شیرازہ بکھیر دیا ۔ ہمیں تقاریر و تحریر میں صحابہ کرام و اہلبیت رضی اللہ عنہم میں تقابل نہیں کرنا چاہئے بلکہ ملک و قوم میں قیامِ امن کیلئے فضائل بیان کرنے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہارمرکز ی امیر تحریک اویسیہ پاکستان پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف اور مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان وچیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی حاجی بشیر اویسی کی رہائش گاہ پر تحریک اویسیہ پاکستان کنجاہ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفےٰ ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سخاوت و مروت ، حیا و صبر اور وفا و عشقِ رسول ۖ کے پیکر تھے ۔خلیفۂ سوئم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سابقون الاولون اور ذوالحجرتین ہیں ۔ ابتدائے اسلام سے لے کر خلافت تک سر بلندی اسلام اور فروغ دین محمدی ۖ کیلئے آپ کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ بیر رومہ کی خریداری ، غزوۂ تبوک میں مالی معاونت اور ہر مشکل وقت میں اپنے جان و مال سے جانثاریٔ مصطفےٰ ۖ آپ کی سیرت کے درخشندہ پہلو ہیں ۔ آج امت مسلمہ عربی و عجمی ،علاقائی و لسانی، رنگ و نسل اور قبائل کے امتیازات میں بٹ کر اپنا رعب و دبدبہ ختم کرتی جا رہی ہے۔ پاکستانی قوم خلفائے راشدین کی پاکیزہ سیرت کو اپنا غلبۂ اسلام اور سر بلندیٔ پاکستان کیلئے متحد ہو جائے ۔اس موقعہ پرصاحبزادہ علامہ علی رضا اویسی، چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،محمد عاصم بشیر اویسی،قاری محمد ارشد اویسی، محمد محسن اویسی ،محمد منور ایس ٹی اور دیگر نے بھی خطاب وہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی) ممتا ز سیا سی و سما جی شخصیت الحا ج چو ہدری انصر جاوید پلا ہو ڑ ی حا ل مقیم (تیما ء ) سعو دی عر ب نے کہا کہ وطن عزیز پر اٹھنے والے ناپاک قدموں کو پو ری قوم دلیری کے ساتھ روکے گی۔ پاکستا نی قوم ملک و قوم کی خا طر جان قربان کرنا سعادت سمجھتی ہے ۔ سرحدوں پرانڈین آرمی کی ہلچل بتا رہی ہے کہ دشمن ملک حواس باختہ ہو چکا ہے ۔ افواج پاکستان نے اللہ تعا لیٰ کے فضل و کر م سے پہلے بھی ہند و ستا ن کو عبرت کا نشانہ بنا یا تھا اور ایک با ر پھر طاقت کے نشے میں مست ہوکر انڈین آرمی پاکستان پر یلغا ر کرنا چاہتی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی افواج نے اور پاکستانی عوام نے ہمیشہ ملک کی خا طر لا زوال قربانیاں پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)فا طمہ میمو ر یل و یلفیئر فا ئونڈ یشن کے ز یر اہتما م فر ی میڈ یکل کیمپ 25ستمبر بر و ز اتو ار لہڑ ی میں لگا یا جا ئے گا ۔ جس میں ڈا کٹر عبد ا لحمید ملک میڈ یکل سپیشلسٹ ، ڈا کٹر محمد ر یا ض میڈ یکل سپیشلسٹ ، ڈا کٹر مد یحہ ظفر ما ہر ا مر ا ض ز چہ بچہ ، ڈا کٹر عمر فا رو ق اور ڈا کٹر اسر ا ء ا فتخا ر مر یضو ں کا چیک ا پ کر یں گے ۔ کیمپ صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک لگا یا جا ئے گا ۔ کیمپ کا ا نعقا د ملک ا فتخا ر حسین اعوا ن حا ل مقیم کو یت نے کیا ہے ۔ جبکہ کیمپ کی نگر ا نی حید ر کر ا ر ویلفیئر ٹر سٹ لہڑ ی کر ے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ذمہ داران پاکستانی نوجوان کسی صورت پاکستان کوعدم تحفظ کانشان نہیںبننے دینگے۔سی پیک منصوبہ پاکستان سے غربت کاخاتمہ کر دے گا۔سیاسی لاوارثپاکستانی ترقی کاپہیہ روکنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعما ل کررہے ہیں۔اب اپنی ڈوبتی کشتی کوبچانے کے لئے چادروچاردیواری کوپامال کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میںانتشاراورانارکی پھیلے۔شریف النفس سنیئرسیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے انکے اس کلچرکی مخالفت کی۔وہ احتجاج کی سیاست کریںاخلاق اورقانون کے دائرے میںرہ کر۔ان خیالات کا اظہارجنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نوازرندھاوا نے یوتھ ونگ سٹی کے عہدیداران صدرعامر مشتاق،زاہد اصغر،شاہد اصغرہیرا،افضال عرف گل،مرزاندیم بیگ،میاںمدثر نذیر ودیگرکونوٹیفیکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شعیب بٹ،عنصرنثار،وقاص کھوکھر اورسرفرازمغل،چوہدری محمدانتظار چیمہ،وقاص کھوکھر،عمران رسول بٹ،افتخاراحمدبٹ،سیدوجاہت رضا،زبیرملک ودیگربھی موجودتھے۔شعیب بٹ ضلعی صدرگوجرانوالہ نے کہا کہ ملک کی بھاگ دوڑملک کے ذمہ داروںکے ہاتھ میںہے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے میاںمحمدنوازشریف آخری امیدہیں۔جوپاکستان کی بہتری کی جانب لیکرجارہے ہیں۔یوتھ ونگ کے اندرخالصتاًخدمت خلق کے جذبے سے سرشارنوجوانوںکوذ مہ داریاںدی جائینگی۔جس پرسوسائٹی کاکوئی فردانگلی اٹھا نہ سکے نئے پرانے کی سوچ وتفریق ختم کردینگے اورسیا ست میںشرافت اورسلجھی زبان کے کلچرکوفروغ دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جرمنی کے معروف بزنس مینز چوہدری محمداحسن تارڑ،یاسر عرفات،نوید احمدچیمہ اوررانا سجادحیدر کی طرف سے مزہبی سکالراورخانوادہ سادات کے چشم وچراغ حضرت علا مہ پیرسیدحسنات احمدبخاری آف بلجئیم کے اعزازمیں دئے گئے عید ملن عشائیہ دیا گیا۔جس میںجرمنی کی نامورمذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات سیدحامد شاہ آف فرینکفرٹ،علا مہ عبدالطیف چشتی،علامہ قاری محمدالیاس،نصیراحمداعوان،نوید چیمپئن ،کامران اعوان،محمدیونس،محمدسلیم،چنگیزی خان،جاوید بھٹی ،ملک خالد ،ایازچیمہ،امجداقبال،عدنان سلیم،ممتازاحمدودیگرافرادنے شرکت کی۔ پیرسیدحسنات احمدبخاری نے تقریب کے اختتام پرعالم اسلا م،پاکستان کے لئے خصوصی دعا فرمائی اورمیزبانوںکاشکریہ اداکیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پیکرشرم وحیاء حضرت عثمان غنی کونبی آخرالزماںۖ کی زبان مبارک سے دس بارجنتی ہونے کی خوشخبری ملی۔آپۖ نے ذوالنورین عثمان غنی کے متعلق فرمایا کہ جنت میںہرنبی کاایک ساتھی ہوگا۔میراساتھی عثمان ہوگا۔آپ کونبی کریم ۖ کاداماد بننے کی دودفعہ سعادت حاصل ہوئی۔جس بناء پرآپ کوذوالنورین کہا گیا۔آپ کومسلمانوںکے تیسرے خلیفہ مقررہونے کی ذمہ داری بھی دی گئی۔آپ نے اپنی خلافت میں44لاکھ مربع میل علاقہ پراسلا می حکومت قائم کی۔ان خیالات کااظہارمولاناحافظ ھامد ناصر وڑائچ نے مسجد عثمانیہ گلی ارائیاںوزیرآبادمیںشہادت حضرت عثمان غنی کانفرنس کے موقع پرکیا۔اس موقع پرقاری احسان عباس،ھاجی محمدیاسین سندھو،ڈاکٹرسیدرضاسلطان،زاہد محمودہاشمی،ملک عبد الستار،محمدحنیف،محمدنعیم اشرف،ملک عدنان ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ اسلام کی خاطردومرتبہ ہجرت کی اوراسلا م میںاپنے اہل وعیال کے ساتھ پہلی ہجرت کرنے والے بھی حضرت عثمان غنی تھے۔قرآن مجیدفرقان حمید میںبیعت رضوان کرنے والوںسے اللہ تعالیٰ نے راضی ہونے اعلان کیا۔آپ کی شہادت مسلمانوںکے لئے ایک بڑاسانحہ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می کے رہنمامحمدمشتاق بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلا می اتحادامت اورتحفظ وطن کے لئے کوشاں ہے۔فروغ اسلا م کے لئے جماعت اسلا می کی جدوجہدتاریخ کاسنہرا با ب ہے۔کرپشن کاخاتمہ چہرے نہیںنظام بدلنے سے ہوگا۔عوام کاکرپشن کے خلاف اٹھ کھڑاہونا غیر قانونی اقدام نہیں۔قومی دولت کی واپسی تک لٹیروںکاہر جگہ پیچھا کیا جائے گا۔30ستمبرکوفیصل آبادکادھرنالٹیروںکی نیندیں حرام کردے گا۔وہ لویری والہ،ہری پوربند،جوڑاسیان،سادھانوالی،وزیرآبادمیںاجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پروقاص احمدبٹ،چوہدری ناصر محمودکلیر،محمدطفیل گوندل،حافظ غلام مصطفی،صابر حسین بٹ ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوںنے پاکستان کودونوںہاتھوںسے لوٹااورعوام کومہنگائی ،بے روزگاری اورملک کوبدامنی اورکرپشن کے سواکچھ نہیںدیا۔صرف جامعت اسلا می ایسی جماعت ہے جس کادامن صاف ہے اوراس کاکوئی بھی ممبراسمبلی،سینٹ یاوزیرکرپشن میںمبتلا نہیں۔انہوںنے کہا کہ قوم حکمرانوںکے خلاف سڑکوںپرآجائے تومسائل حل ہوجائینگے۔علاوہ ازیںمحمدمشتاق بٹ نے سیدطاہر حسین زیدی،محسن حسین کے والد ،عبدالوکیل علوی کی ہمشیرہ اورمحمدامجدآڑھتی کی وفات پرانکے اہل خانہ سے اظہارتعزیت ودعائے مغفرت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوپی پی104راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کوایشیاء کاٹائیگربنانے کادعویٰ کرنے والے جھوٹے حکمرانوںنے کرپشن اورلوٹ مارکرکے بچے بچے کوایک لاکھ بیس ہرارروپے کامقروض کردیا ہے۔کرپشن کے خلاف جنگ آخری مراحل میںداخل ہوچکی ہے۔ملکی وسائل لوٹنے والوںکاکڑا احتساب ہوگا۔احتساب ریلی سے لوگوںمیںشعور اجاگرہوا۔تحریک انصاف ہی ملک کوبحرانوںسے نکا ل سکتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تعلیم افرادمیںشعوروآگاہی اجاگرکرتی ہے۔تعلیم معاشرے میںافرادکوباہمی ربط ویگانگت پیداکرتی ہے۔تعلیم یافتہ معاشرے ہی ملک وقوم کوترقی کی منازل طے کراتے ہیں۔ان خیالات کااظہارپرنسپل گورنمنٹ مولاناظفر علی خان پوسٹ گریجیٹ کالج وزیرآبادپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے نئے تعلیمی سال کے آغازپرطلباء سے خطاب میںکیا۔اس موقع پرپروفیسرزخالد محمودہنجرائ،نذیراحمداعوان،مبشراحمدکھوکھر،حافظ عبد الستار حامد،شیخ الیاس کامران،شیخ ثناء اللہ،سیدرضا سلطان،خالد حیات بلوچ،ابراراکرم،محمدعمران رضا،علی حسین شاہ ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ آج آپ لوگ تعلیم کے زیورسے آراستہ ہوجائینگے توکل ملک وقوم کے لئے مفیدشہری ثابت ہونگے کیونکہ علم وہ گوھرنایاب ہے جواس کوپالتا ہے وہ عقل وشعورکاحامل بن جاتا ہے۔علم کے ذریعے قوموںکی تقدیرکوبدلا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گورنمنٹ کالج آف کامرس وزیرآباد کے پرنسپل پروفیسر محمد اشفاق نے بتایا ہے کہ ادارہ میں بی کام(I.T) کی کلاسز کے اجراء کو دوسرا سال شروع ہو گیا ہے۔ نئے تعلیمی سیشن کے لئے بی کام پارٹ ون میں داخلے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ آئی کام، ڈی کام، ایف اے، ایف ایس سی اور آئی سی ایس پاس طلباء و طالبات بی کام (I.T)میں داخلہ کے اہل ہیں۔ داخلہ میرٹ کی بنیاددیا جائے گا۔داخلہ کے خواہشمند طلباء اور طالبات کالج آفس سے فوری رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنماچوہدری گلفام طاہر چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 30ستمبرکورائیونڈمارچ کے اعلان نے ایوانوںمیںزلزلہ برپا کردیا ہے۔احمدچٹھہ کی قیادت میںوزیرآبادسے ہزاروںافرادشریک ہونگے۔مارچ قانون کے دائرے میںپر امن ہوگا۔سپریم کورٹ اورگھروںپرحملہ کرنا(ن)لیگ کاکام ہے۔پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے مگر(ن)لیگ کے گلوںبٹوںکامقابلہ کرنا جانتے ہیں۔وہ صحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ احتساب کاسخت ترین نظام جمہوریت کی شرط ہے۔کرپٹ سیاستدان مارشل لاء کے خطرے کاواویلاکرکے احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔کرپشن کے چھٹکارے کاوقت آن پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)رہنماتحریک انصاف محمد خالد مغل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پارلیمنٹیرین نے تاریخ میں اپنے آپ کو غدار انِ وطن کہلوا نے کی بجائے محب وطن کہلوانے کے لیے الطاف حسین پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانے کی قرار داد سند ھ اسمبلی سے منظور کروا کے 20کروڑ عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان میںوہ مجرم قائدین جن کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو قوم و ملک کے لیے کتنے خطرناک ہوتے ہیںجو قائدین کرپشن ،فرقہ واریت ، دہشت گردی ،بھتہ خوری لسانیت، منی لانڈرنگ اور کمیشن میں ملوث ہیں سبھی جماعتوں کے پارلیمنٹرین ان قائدین کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کروانے کے لیے اسمبلیوں میں قراردادیں منظور کروائیں تاکہ ان قومی مجرموں کو الطاف حسین کی طرح عبرت کا نشان بنایا جاسکے اگر باقی جماعتوں کے پارلیمنٹیرین اس طرح نہیں کریں گے توانہیں بھی قوم محب وطن نہیں سمجھے گی سب جماعتوں کے پارلیمنٹیرین کو آگے بڑھ کر ایم کیو ایم کے اس عمل کی پیروی کر نی ہوگی تاکہ پاکستان میں لوٹ ماراور کرپشن پر سزا کو نافذ کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب قوم اور کشمیریوں کی ترجمانی کے ساتھ دنیا کو پیغام بھی ہے کہ ہم پرامن ہیں اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتے ہیں۔اب عالمی برادری کو بھی بے حسی چھوڑ کر کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے عالمی برادری کے سامنے قومی موقف بیان کیا ہے ، بھارت ہویا کوئی اور دشمن ملک قوم افواج پاکستان کی پشت پرسیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ہندوستان کسی بھی جارحیت سے پہلے اپنی چادر ضرور دیکھ لے اور نقصانات کا اندازہ لگالے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو کشمیریوں کو آزادی دینا ہی ہوگی۔ اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا ہے، کیونکہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ اس لئے بھارت اپنی فوج پر خودساختہ حملے کروا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ کشمیریوں نے اپنے خون سے اقوام عالم کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جنگ کسی بھی ملک کے حق میں نہیں، لیکن مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن بھی ممکن نہیں۔ افواج پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بھارت 1965ء کی جنگ کے زخموں کو ابھی تک بھولا نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو تقریر کرنے کا انداز اپنا ہے، ذوالفقار علی بھٹو جیسا شعلہ بیان مقرر شاید پاکستان کودوبارہ ملنا ممکن نہیں۔ ان کی اقوام متحدہ میں تقاریر کو لوگ نہیں بھولے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ خود لڑی ہے، کسی ملک نے ساتھ نہیں دیا۔بلکہ امریکہ نے تو صرف دھوکہ ہی دیا ہے۔ داعش اور طالبان جیسی آفتیںامریکہ کی پیدا کردہ ہیں اور اقتصادی راہداری اور پاک ایران گیس پائپ لائن میں رکاوٹیں ڈال کر امریکہ ہندوستان کو خوش کرنا چاہتا ہتا ہے۔ اس پر سیاسی قیادت کو غور کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ(جی پی آئی) نو منتحب چئیرمین سرجیکل ایسوسی ایشن جہانگیر باجوہ نے کہا ہے کہ ہم انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام وسائل برویے کار لائیں گے اور سر جیکل انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کر نے کے لیے اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار انپہوں نے سر جیکل ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالجلیل باجوہ ، اتحاد گروپ کے چئیر مین ریاض الدین شیخ، رکن پنجاب اسمبلی ، چوہدری محمد اکرام، شمیم احمد ، محمد اشفاق مہے، فضل جیلانی ، میاں محمد ریاض، نعیم یوسف۔ طاہر اشفاق،خالد محمود، شبیر احمد ، محمد عارف، سینکڑوں اراکین ممبر اسوسی ایشن موجود تھے جہانگیر باجوہ نے کہا کہ ہمارا ہدف سرجیکل کی ایکسپورٹ میں اضافہ ترجحیات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو ہنر مندوں کی کمی کا سامنا ہے اس کو پورہ کرنے کے لیے حکومت سے رابطہ کریں گے کیوں کہ پنجاب حکومت نے ہنم،ندوں کی تربیت کے لیے ٹیوٹا کے زیر اہتمام پروگرام شروع کیے ہیں مگر سرجیکل کے ہنرمند نہں بن رہے جس سے انڈسٹری کو ہرمندی کے مسائک سے واسطہ پڑ رہا ہے جہانگیر باجوہ نے کہ سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے جامع پلان پر کام شررع کر دیا گیا ہے ریاض الدین شیخ نے کہا کہ سیلاکوٹ کی بزنس کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہے ہم چیمبر ہو یا سرجیکل ایسوسی ایشن تمام انڈسڑتی کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں قبل ازین سرجیکل ایسوسی ایشن کے الیکشن کمشنر محمد زبیر بھٹی نے سال برائے2016, 17کے نو منتحب اراکین کے ناموں کا اعلان کیا ، بلال امین،فیضان الحق مرزا، سبط حسن بخاری، عامر محمود، رضضوان بنس، اشافق مہے ، شمیم احمد ، اور جہانگیر باجوہ سرفہرت ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاہے ہم ڈرنے والے نہیں حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو ہمارے کارکنان اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں پاکستان کی عوام روز روز کے ظلم سہہ کر تنگ آچکی ہے ،رائیونڈ مارچ میں ہر وہ شخص شریک ہوگا جو پاکستان سے محبت رکھتاہوگا اور ان ظالم حکمرانوں سے نجات پر یقین رکھتا ہوگا۔ملک کے حکمران ہمارے مارچ کو تعصب کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ان کے لیے ہر وہ شخص ناپسندیدہ ہے جو ان کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتاہو،30ستمبر تاریخی اہمیت کا حامل دن ہوگا اس دن ظالم بچے یا مظلوم اس کا فیصلہ وقت کریگالیکن یہ حقیقت ہے کہ خوفزدہ حکومت ہر حال میں تشدد کا راستہ اختیار کریگی۔ہم جانتے ہیں کہ تصادم میں سب ہی کا نقصان ہے مگر یہ لوگ ہمارے پرامن احتجاج کو تشدد سے روکنا چاہتے ہیں خود کو جمہوری حکومت کے دعوے دار کہلانے والوں کو جمہوریت کی الف ب کا بھی نہیں معلوم ،عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اس وقت ن لیگی کارکنان اپنے ہی رہنمائوں سے ناراض ہیں وہ جانتے ہیں کہ شریف برادران نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ،جن لوگوں کوہمارا مارچ روکنے کا کہا گیا ہے وہ کرائے کہ غنڈے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ظالم اور یزیدی نظام آخری دم تک لڑتے رہیگی۔عمران خان کے حکم پر کارکنان ہر وقت تیار ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا رازتحریک انصاف کے پاس ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے پرامن مارچ کو محفوظ بنانے اور سیکورٹی کا بندوبست کرنے کی بجائے اپنے غنڈوں کو تیار کررہی ہے،ان کے مسخرے وزیر ٹی وی چینلوں پر آکر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ان کا بنیادی مقصد ہمارے کارکنان او رپاکستان کے ان لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنا ہے جو ہمارے جلسے میں آنے کے لیے خودکو تیار کررہے ہیں مگر یہ ن لیگ کے غنڈے اس بات کو نہیں جانتے کہ پاکستان کی عوام ان کے حکمرانوں سے سخت نالاں ہیں وہ اپنا حق لینے اور حکمرانوں کو واپس بھیجنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے ہم نے پارلیمنٹ ، عدلیہ ، نیب سمیت حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تمام دروازوں پر دستک دی لیکن کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی اب ہم 30ستمبر کو عوام کے دروزے پر جارہے ہیں حکمرانوں نے عوام کی دولت لوٹی ہے اس لئے رائیونڈ مارچ میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام بھر پور طریقے سے شرکت کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی ، ایم پی اے خرم شیر زمان، دعا، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع انھوں نے حکومت کے خلاف پانامہ لیکس کے حوالے سے چارج شیٹ بھی میڈیا کو پیش کی، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے ساری قوم کو دیوار سے لگادیا ہے ہم حکومت کی کرپشن کے حوالے سے پارلیمنٹ، جوڈیشری ، نیب کے دروزاے پر گئے لیکن کہیں ہماری سنوائی نہیں ہوئی اب 30مارچ کو رئیونڈ مارچ کے حوالے سے عوام کے دروازے پر جارہے ہیںحکمرانوں نے کیوں کہ عوام کی دولت لوٹی ہے اس لئے کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کو چاہئے کہ وہ بھر پور طریقے سے رئیونڈمارچ میں شرکت کریں حکمران جو اربوں روپے لوٹ کر ملک سے باھر لے گئے ہیں یہ عوام کا پیسہ ہے ،انھوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے پارلیمنٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس معاملے کو جان بوجھ کر اس میں تاخیر کی گئی اور میٹنگ میٹنگ کھیلتے رہے ، اسپیکر کے پاس ریفرنس داخل کیا گیا تو انھوں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی ریفرنس داخل کردیا، اور تحقیقات کے لئے الٹا عمران خان کے خلاف ریفرنس آگے بھجوادیا گیا۔ہم نے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں درخواست دی اس میں بھی کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی، نیب کے چیئرمین سے بات کی تو نیب کے چیئرمین نے جواب دیا کہ ہم اخباری اطلاعات پر کارروائی نہیں کرسکتے نیب کے چیئرمین کے اس جواب پر انھیں فوری طور پر فارغ کیا جانا چاہئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انھیں ان کے عہدے سے فارغ کیا جاے، اس کے علاوہ ہم سپریم کورٹ گئے تو ہماری پٹیشن کو رجسٹرار نے غیر سنجیدہ قرار دیا، اب سپریم کورٹ میں 28 کو پھر تاریخ ہے ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس پر کارروائی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)ایس ایس پی بھمبر کی خصوصی ہدایت ٹریفک پولیس کی بغیر کاغذات ،نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کیخلاف بھرپور کارروائی درجنوں موٹر سائیکل ضبط کم عمر ڈرائیوروں اور بدوں لائسنس گاڑیاں موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائینگے ٹریفک پولیس بھمبر کا انتباہ تفصیلات کیمطابق ایس ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف حصوں میں ناکے لگا کر شہر میں بغیر کاغذات نمبر پلیٹ گھومنے والے موٹر سائیکل سواروں کی جانچ پڑتال کی اور انہیں خلاف ورزی پر دھر لیا اس موقع پر درجنوں موٹر سائیکل بدوں کاغذات اور نمبر پلیٹ ضبط کر لیے گئے اس موقع پر ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہاکہ شہر میں موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس اور نا تجربہ کار کار ڈرائیوروں کی موٹر سائیکل ڈرائیونگ حادثات کا موجب بن رہی ہیں ہم نے بڑی ٹریفک کیساتھ ساتھ ایک خصوصی مہم موٹر سائیکل سواروں کیطرف سے خلاف ورزیوں بالخصوص بدوں کاغذات نمبر پلیٹ اور لائسنس نہ رکھنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائینگے انہوںنے کہاکہ ہماری شہریوں اور بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے کم عمر چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل ڈرائیو کرنے کیلئے نہ دیں عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم انشاء اللہ انہیں سڑکوں پر محفوظ سفر کا نظام دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)کشمیر فریڈ م موومنٹ کے ترجمان ملک شوکت اعوان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کیطرف سے نہتے اور پرامن کشمیریوں پر جبر وتشدد اور وحشیانہ طاقت کے زور پر معصوم بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گن کی فائرنگ کرکے انہیںشدید زخمی کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کو اپنی جدجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا عالمی برادری اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہیں ہیں بدترین اور خطرناک ہتھیاروں کو کشمیریوں پر استعمال کرکے انہیں عمر بھر کیلئے معذور کیا جا رہا ہے جبکہ 100سے زائد کشمیریوں نوجوانوں اور بچوں کو تشدد کرکے شہید کیاگیا ہے اب پیلٹ گن کے ذریعہ معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہاہے اور بھارتی افواج کی ظالمانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے انہوںنے کہاکہ کوئی بھی جبر اب کشمیریوں کو اپنی تحریک آذادی سے پیچھے ہٹانے سے نہیں روک سکتا اور کشمیری کسی صورت اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے ہم بھارتی افواج کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہین انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کی مددکیلئے متحد ہو جائیں اور ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیکر تحریک آذادی کشمیر کی بنیادوں کو مضبوط کیا جائے انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اقوام متحدہ اور دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)کبل کے مختلف علا قوں میں جعلی پیر سر گرم دکانوں اور گھروں میں مرد و خواتین کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بدستور جاری کبل چوک میں ایک دکان دار پیر نے اپنا کاروبار شروع کر رکھا ہے مختلف لو گوں اور خواتین کو یہ کہہ کر کہ آپ پر جنات یا جادو کا سا یہ ہے اور کسی نے آپ پر جا دو کیا ہے جیسی با تیں کر کے دکان داری چمکانے میں مصروف ہے جس پر انتظامیہ نے خا مو شی اختیار کر رکھی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہیں کہ اس قسم کے جعلی پیروں کے وجہ سے دشمنیاںپیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ مختلف قسم کے لوگ اور خا ص کر خواتین ان جعلی پیروں کے با توں میں آکر کئی گھر برباد ہو جا تی ہے لہٰذا ن جعلی پیروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں جائے اطلا عات کے مطابق اسطرح جعلی پیر کبل کے مختلف علا قوں میں موجود ہیں جو اپنے گھروں میں انہوں نے اسطرح کاروبار شروع کر رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کبل 26سے 29ستمبر تک پو لیو مہم کے حوالے حکمتی عملی وضع کرنے پر غور گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر حمید علی کے زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے ایک اجلاس ہوا جس میں AACسید قادر ، انسپکٹر حبیب الرحمان ، ADOمحکمہ تعلیم حسین احمد ، ویلج سیکرٹری، ہیلتھ نمائندگان شریک تھے اجلاس سے خطاب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر حمید علی نے مختلف قسم کے مسائل ومشکلا ت کے حوالے پوچھا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہو گی اجلاس میں محکمہ تعلیم کے ADOحسین احمد نے کہا کہ پرائمری سکولوں میں اسا تذ ہ کی تعداد 131ہے جو پولیو ڈیوٹی جانے سے بچوں کو مشکلات کا سامنا ہو تا ہے لہٰذا مڈل اور ہائی سکولز سے بھی اسا تذہ پولیو ڈیو ٹی کیلئے لیا جائے تاکہ پرائمری سکول اسا تذہ پر بوجھ کم ہو سکے اجلاس پر ACکبل نے زور دیا کہ پولیو مہم جو کہ 26سے29ستمبر تک جار رہے گی اس میں کسی قسم کو تا ہی برداشت نہیں ہو گا پولیو کمپین ختم ہو تی ہی با قاعدہ ACآفس میں رپورٹ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) DIGملاکنڈ اور DPOسوات کے خصو صی ہدایت پر DSPکبل فاروق جا ن کے سربراہی میں SHOکانجو نے تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی کے با زار میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد خان ولد عبد صادق سکنہ برہ بانڈئی کے قبضے سے ایک عدد پستول 32کارتوس ، ایک عدد موکہ ، ایک چا قواور 500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف با قاعدہ مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی پولیس ذرائع کا دعو یٰ۔

Share this:
Tags:
gujrat Holy Quran Prayer urs انتظامیہ تقریبات خطاب دعا عرس قرآن گجرات
Karachi
Previous Post ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ سندھ شہزاد پرویز بھٹی کی صاحبزادی علالت کے باعث آئی سی یو میں داخل ہو گئیں
Next Post صحافت کے لبادے میں
Journalism

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close