Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نواز لیگ کا ویلنٹائن ڈے

February 18, 2019 0 1 min read
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

14 فروری کو یورپ اور امریکہ میں ویلنٹائن ڈے دھوم دھڑکے سے منایا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں شہروں میںاِس رسمِ بَد کا رجحان ”برگر فیملیز” اور ”نودولتیوں” کے ہاں تو ایک حد تک ہے لیکن، دیہاتوں میں بسنے والے 70 فیصد عوام ابھی تک اِس سے بچے ہوئے ہیں۔ اِن ”اونچی بستیوں” میں تہذیبِ مشرق سے نفرت کے مظاہر عام ملتے ہیں۔ ویسے بھی جس ملک کی رسوم ہندوانہ، معاش کرپشن اور معاشرت تہذیبِ مغرب کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیے ہوئے ہو، وہاں ایسے مظاہر اچنبے کی بات نہیں۔اِیسے ہی لوگوں کے بارے میں حضرتِ اقبال کہہ گئے۔

اُٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے

ہمارے کالم کا موضوع ویلنٹائن ڈے نہیں، اِس پر ہم پہلے بھی لکھ چکے، ہم آج اُس ویلنٹائن ڈے کی بات کرنا چاہتے ہیں جو نوازلیگ منا رہی ہے۔ ہوا یوں کہ 14 فروری کو جب لوگ اپنے چاہنے والوں کو پھولوں کے تحفے پیش کر رہے تھے، لاہور ہائیکورٹ کے دو رُکنی بنچ نے سابق خادمِ اعلیٰ میاں شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر مِل کیس میں ضمانت پر رہائی کا پروانہ دے کر ایسا ”کھڑاک” کیا کہ پورے ملک میں تھرتھلی مچ گئی۔ سینئر لکھاری ارشاد بھٹی کے نزدیک یہ نوازلیگ کے لیے ”ویلنٹائن ڈے ” کا تحفہ ہے۔ دورکنی بنچ کے اِس فیصلے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی چاندی ہو گئی۔ حسبِ سابق ”سانحہ ساہیوال” کی دھول بیٹھ رہی تھی جس پر الیکٹرانک میڈیا حیران وپریشان کہ اب کون سی بریکنگ نیوز ایسی ہوجسے ”بارہ مصالحوں” سے تیار کرکے ریٹنگ کو آسمان کی رفعتوں تک پہنچایا جائے۔ شاید دورُکنی بنچ نے میڈیا کی اِسی بے چینی کو بھانپتے ہوئے یہ ”کھڑاک” کیا جس سے سارا میڈیا نہال ہوگیا۔ اب اگلے چند دنوں تک ایک طرف آگ اُگلتے اور دوسری طرف خوشی کے شادیانے بجاتے تجزیہ نگار الیکٹرانک میڈیا پر ”چونچیں” لڑاتے نظر آئیں گے۔

عین ممکن ہے کہ میاں شہبازشریف کی ضمانت پر رہائی کے پیچھے نوازلیگ کے ”جادوٹونے” کا ہاتھ ہو۔ اگر ایک وزیر با تدبیر پر جادو کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے تو جسٹس صاحبان پر کیوں نہیں؟۔ پنجاب کے وزیرِاطلاعات فیاض چوہان نے ”پبلک کے پُرزور اصرار پر” اطلاع دی ہے کہ اُن پر جادو ہونے لگا ہے۔ اُنہوں نے الحمرا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اُن کے کمرے سے ہڈیاں برآمد ہونے لگی ہیں اور مافیا نے اُن کے خلاف جادو کرنا شروع کر دیا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ کام یقیناََ شریف برادران ہی کا ہوگا کیونکہ اُن کے سواکوئی”مسّلمہ مافیا” تو ہو ہی نہیں سکتا کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ اِس پر مہرِتصدیق ثبت کر چکا ہے۔

چوہان صاحب نے یہ تو نہیں کہا کہ نوازلیگ نے ”بوٹیاں” خود کھا کر ”ہڈیاں” اُن کے گھر میں پھینک دیں لیکن شک اُن کا بہرحال نوازلیگ پر ہی ہے۔ ہمارا چوہان صاحب کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ اگر معاملے کی تہ تک پہنچنا چاہتے ہیں تو لال حویلی والے شیخ رشید سے رجوع کریں۔ شنید ہے کہ اُس کے پاس ایک ”کرنی والا” طوطا ہے جو فال نکال کر سب کچھ بتا دیتا ہے۔ ہم تو شیخ صاحب کو کئی مرتبہ مشورہ دے چکے کہ وہ ”سائیڈبزنس” کے طور پر ”طوطافال” نکالنا شروع کر دیں، کاروبار چمکنے کی گارنٹی ہم دیتے ہیںلیکن آجکل وہ وزیرِ ریلوے بن کرلمبی لمبی چھوڑ رہے ہیں اِس لیے اُنہیں ہمارے مشورے پر کان دھرنے کی فرصت نہیں۔ پیپلزپارٹی کے رَہنماؤں حسن مرتضےٰ اور مرتضےٰ وہاب نے فیاض چوہان کے اِس بیان کو پبلسٹی کا چھچھوراپن قرار دیا ہے۔ اُن کے نزدیک چوہان صاحب شدید نفسیاتی عارضہ میں مبتلاء ہیں۔ اُن کو صرف ماہرِنفسیات کی ضرورت ہے۔ مرتضےٰ وہاب نے کہا ”پاکستان میں پہلے ہی حکومت جادوٹونے پر چلائی جا رہی ہے اِس لیے ہم تحقیقات چاہتے ہیں کیونکہ جادوٹونے کی سرکار ہمیں منظور نہیں۔

” اصلی تے وَڈے” وزیرِاطلاعات فوادچودھری پر شاید جادوٹونہ تو نہیں کیا گیا البتہ اُن پر ہائیکورٹ کے دورُکنی بنچ کا جادو ضرور چل گیا۔ اب اُن کا چور، چور اور ڈاکو، ڈاکو کا شور بھی ٹھَپ ہوکر رہ گیا کیونکہ چور، ڈاکو کے للکارے میں ”کَکھ” باقی نہیں بچا۔ اِسی لیے اب فوادچودھری نَیب کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ہائیکورٹ کے اِس فیصلے پر فوادچودھری یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ڈیل ہوئی یا ڈھیل یا پھر این آر او کیونکہ اگر این آر او یا ڈیل ہوئی تو ظاہر ہے کہ طاقت کے اصل مراکز کی طرف سے ہوئی اور اگر ڈھیل ہوئی تو عدالت کی طرف سے۔ طاقت کے اصل مراکز کے بارے میں بات کرتے ہوئے فوادچودھری کے جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے سے ”توہینِ عدالت” کا خطرہ ہے اِس لیے نہ صرف چودھری صاحب بلکہ پوری تحریکِ انصاف ”صبرشکر” کرکے بیٹھ رہی ہے۔

اُدھر شیخ رشید کے غبارے سے بھی یقیناََ ہوا نکل گئی ہوگی۔ جب سے میاں شہبازشریف PAC کے چیئرمین بنے ہیں، شیخ صاحب کے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔ پہلے وہ اِس چیئرمینی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی دھمکیاں دیتے رہے، پھر کپتان کی ”منتیںتَرلے” کرکے PAC کی ممبرشپ کے حصول کی کوشش کی لیکن سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اُن کا نام کمیٹی میں ڈالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ صرف سپیکر قومی اسمبلی ہی نہیں، تحریکِ انصاف کے اندر سے بھی آوازیں اُٹھنیں لگیں کہ کمیٹی میں شیخ صاحب کی رکنیت کی کوئی ضرورت نہیںکیونکہ اگر میاں شہبازشریف کوئی غلط کام کرنے لگیں گے تو اُنہیں روکنے کے لیے تحریکِ انصاف کی کثیر تعداد کمیٹی میں موجود ہے۔

تب شیخ صاحب نے کَج بحثی شروع کر دی۔ وہ یہ کہتے پائے گئے کہ سپیکر کے پاس تو کوئی اختیار ہی نہیں،چونکہ اُن کے نام کی وزیرِاعظم نے سفارش کر دی ہے اِس لیے وہ کمیٹی کے رکن بن چکے۔ میاں شہباز شریف کی چیئرمین شِپ پر شیخ صاحب کو یہ اعتراض تھا کہ ایک ”چورڈاکو” بھلا کیسے PAC کا چیئرمین بن سکتا ہے۔ اب چونکہ ہائیکورٹ نے فی الحال میاں شہباز شریف کو ”مسٹرکلین” کا سرٹیفیکیٹ عطا کر دیا ہے اِس لیے دیکھنا ہوگا کہ شیخ صاحب اِس چیئرمینی کے خلاف کیا حربہ استعمال کرتے ہیں۔ صرف شیخ صاحب ہی نہیں تحریکِ انصاف کے ارکان کی اکثریت کو بھی میاں شہبازشریف کی چیئرمینی نہ صرف کھٹکتی تھی بلکہ عدم اعتماد کی باتیں بھی ہونے لگی تھیں۔ خود وزیرِاعظم عمران خاں بھی اِس معاملے پر آگ اُگلتے نظر آئے لیکن میاں صاحب کی ضمانت کے بعد معاملہ یکسر بدل چکا۔ دیکھیں اب تحریکِ انصاف کونسا پینترا بدلتی ہے۔

اُدھر ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر مِل کیسز پر نیب کی خوب کلاس لی۔ معزز ججز نے اپنے ریمارکس میں فرمایاکہ شہباز شریف رمضان شوگرمِل کے کبھی چیف ایگزیکٹو نہیں رہے، لگتا ہے کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ رمضان شوگرمل کے چیف ایگزیکٹو حمزہ شہباز ہے جس کے بارے میں نیب کا کہنا ہے کہ اُس کی گرفتاری کی کوئی ضرورت نہیں۔ گویا بیٹے کو نہیں پکڑنا، باپ کو پکڑ لو۔ جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے میاں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر کئی روز تک کارروائی کی۔

معزز بنچ کو شہباز شریف کے وکلاء نے بتایا کہ میاں شہباز شریف نے بطور وزیرِاعلیٰ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا اور نہ ہی قومی خزانے کو کوئی نقصان پہنچا۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کی زمین بھی موجود ہے اور درخواست گزاروں کے پیسے بھی محفوظ۔ پھر اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیا سوال۔ نوازلیگ کے لیے یہ ویلن ٹائن ڈے تو ہے ہی، سوال مگر یہ کہ آمر پرویزمشرف کا قائم کردہ ادارہ ”نَیب” آخر کب تک شرفاء کی پگڑیاں اچھالتا رہے گا؟۔ قصور ہمارے رَہنماؤں کا بھی ہے کہ طاقت ہونے کے باوجود اِس ادارے کو ”نَتھ” ڈالنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا۔ اِس لیے نیب نے شتربے مہار تو ہونا ہی تھا۔ 14 فروری کو ہی چیئرمین نیب کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں مزید 13 افراد کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اِن افراد میں کئی بڑے بڑے افراد بھی شامل ہیں۔ آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
corruption happiness Media Prof Riffat Mazhar public Shahbaz Sharif valentines Day خوشی شہباز شریف عوام کرپشن میڈیا ویلنٹائن ڈے
Pulwama Attack
Previous Post پلوامہ حملہ حقائق کے تناظر میں
Next Post بڑھو کے منزل قریب ہے اب
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close