Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مغربی بنگال میں پھیکا پڑتا بھگوا رنگ

May 5, 2015May 5, 2015 0 1 min read
BJP
BJP
BJP

تحریر : محمد آصف اقبال، نئی دہلی
جہاں ایک طویل عرصہ سے بی جے پی اور اور ٹی ایم سی کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان نوک جھونک اور شہ مات کا کھیل جاری تھا، حالیہ دنوں اس کا ایک پڑائو کولکاتا کارپوریشن اور میونسپلٹی الیکشن کے نتائج کی شکل میں مکمل ہو گیا ہے۔نتائج نے بی جے پی کیبھگوا رنگ کو کافی حد تک پھیکا کیا ہے۔

اس کے باوجود طویل عرصہ سے بی جے پی مغربی بنگال میں اپنے پیر جمانے میں مصروف ہے۔اور ممکن ہے ٢٠١٦ء میں اسمبلی الیکشن کے مثبت نتائج بی جے پی حاصل ہو جائیں۔لیکن فی الوقت ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے کولکاتا کارپوریشن اور ٩١میونسپلٹیوں کے انتخابات میں اپوزیشن کا صفایا ہی کردیا ہے۔٩١ میونسپلٹیوں میں سے٧١میں ترنمول کانگریس کو واضح اکثریت ملی ہے۔وہیں کارپوریشن کے ١٤٤ وارڈوں میں سے ترنمول کانگریس نے ١١٣ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ بایاں محاذ محض ١٦ وارڈوں میں ہی سمٹ کر رہ گیا ہے توبی جے پی ٧ اور کانگریس٥وارڈوں میں ہی کامیاب ہوسکی ہے۔موجودہ کامیابی کا اگر٢٠١٠ء سے موازنہ کیا جائے تو اس وقت کے کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کو ٩٥ سیٹیں حاصل ہوئی تھیں ۔بعد میں کانگریس کے ٨ کانسلر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔اس طرح ترنمول کانگریس کو دس سے گیارہ سیٹوں کا فائدہ ہوا ہے۔دوسری جانب بائیں محاذ کو نصف سے زائد سیٹوں کا نقصان ہوا ہے۔بڑی کامیابی کے باوجود ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اس جیت کو بنگال کے عوام کے نام کرتے ہیں،اس کے باوجودپارٹی ورکروں سے اپیل ہے کہ نیپال میں آئے زلزلہ اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کی ہلاکت کے پیش نظر جشن نہ منائیں۔

کٹھمنڈو کے زلزلہ نے نہ صرف ترنمول کانگریس کے جشن کو روکا بلکہ بے شمار انسانوں اور ان سے وابستہ خوشیوں کو ختم کر دیا ہے۔زلزلہ میں لاکھوں انسان متاثر ہوئے ہیں،ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے موت کا لقمہ بنے ہیںاوربڑی تعداد میں عمارتیں زمیں دوز ہوئیں ہیں۔زمیں دوز عمارتوں میںجہاں رہائشی مکان ہیں وہیں عبادت گاہیںبھی ہیں،اور ان عبادت گاہوں میں موجود مختلف “متبرک”وہ بت بھی جنہیں نجات کا ذریعہ سمجھ کر انسان اپنی تکلیفیں،حاجات اور مسائل،ان کے سامنے اس امید کے ساتھ رکھتا آیا ہے کہ شاید وہ ہر موقع پر ان کی مدد کریں گے۔زلزلہ کے بعد نیپال میں بے شمار کیمپ لگے ہوئے ہیںجہاں مریضوں کا علاج جاری ہے۔انسانوں پر آئی قدرتی آزمائش کے وقت تقاضا ہے کہ ہرفردبلا لحاظ مذہب و ملت ،انسانوں کو انسان جانتے ہوئے مدد کے لیے ہاتھ بڑھائے ۔شاید یہی و ہ جذبہ خدمت خلق ہے جس کے نتیجہ میں ملک عزیز ہندوستان کی معروف مسلم و غیر مسلم تنظیمیں حتی المکان بچائو اورراحتی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔اور ان کوششوں کی ہر سطح پر پذیرائی بھی کی جا رہی ہے۔اس کے باوجود عمل وہی قابل اعتبار ہے جو پذیرائی کے لیے نہیں بلکہ مخلصانہ جذبہ کے ساتھ انجام دیا جائے۔

چاہے ظاہری طور پر اس کے کچھ فوائد نظر آئیں یا نہ آئیں۔دوسری جانب الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیااور سوشل میڈیا نے تباہی کی جو بھیانک منظر کشی کی ہے وہ حد درجہ قابل رنج وملال ہے۔حادثہ کے بعد حکومت ِنیپال جو گرچہ بہت مستحکم نہیں،متاثرین کی مدداور باز آباد کاری میں مصروف ہے۔وہیں دوسری طرف پڑوسی ممالک ،ہندوستان ،پاکستان اورچین بھی زلزلہ متاثرین کی مدد میں پیچھے نہیںہے ساتھ ہی امریکہ و برطانیہ کے علاوہ دیگر ممالک بھی اس پریشانی میں متاثرین نیپال کے ساتھ ہیں۔

West Bengal
West Bengal

مہلوکین ِنیپال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آئیے ایک بار پھر مغربی بنگال کی طرف رخ کرتے ہیں۔جبکہ ستمبر٢٠١٤ء میں دس ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو ٣٣ میں سے صرف ١٢ سیٹیں ہی مل پائیں تھیں اس کے باوجود مغربی بنگال کی دو میں سے ایک نشست، یعنی ٥٠فیصد پر بی جے پی کامیاب ہوئی تھی۔اور اسی وقت سے یہ کوششیںبھی جاری تھیں کہ آئندہ چاہے وہ کارپوریشن الیکشن ہوں،میونسپلٹی کے الیکشن ہوں یا پھر ٢٠١٦ء کے اسمبلی الیکشن ،ہمیں ہر سطح پر پیش رفت کرنی ہے۔اسی امید پربی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے گزشتہ دنوں مغربی بنگال میں لگاتار دورے کیے ہیں۔اس کے باوجودحالیہ الیکشن کے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ بی جے پی کا سورج جس تیزی سے ابھرا تھااسی تیزی سے ڈوبنے کے قریب ہے۔وجہ یہ ہے کہ پارلیمانی انتخاب کے وقت جس طرح بے شمار وعدے اور خوبصورت خواب عوام کو دکھائے گئے ،وہ اب چکنا چور ہوتے نظر آرہے ہیں۔لہذا عوام کیونکر بار بار صرف وعدوں اور خوابوں پر اعتماد کرتے ہوئے بی جے پی کو کامیابی سے ہمکنا کرے؟بی جے پی سے عوام کے اعتماد کے اٹھ جانے کی واضح مثال گزشتہ دہلی اسمبلی الیکشن بھی ہیں۔جہاں ایک طرف کانگریس کا صفایا ہواتو وہیں بی جے پی کی بھی شکست فاش ہوئی۔

اب جبکہ ایک کے بعد ایک بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹیوں کے لیڈران قولی موشگافیوں میں مصروف ہیں،بی جے پی کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ فی الوقت بی جے پی کہیں بھی ابھرتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔ دوسری طرف کانگریس تاریخی شکست کے بعداپنے وجود کو برقرار رکھنے میں بے انتہا مصروف عمل ہے۔پارٹی کے وہ لیڈران جو عیش و عشرت کی زندگیاں گزارتے آئے ہیں،چلچلاتی دھوپ میں کہیں کسانوں کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے ،کہیں پیدل مارچ کرتے ہوئے تو کہیں بھوک ہڑتال ، مظاہرے اورو جلوسوں میں مصروف ہیں۔اُن کی اس حالت کو دیکھتے ہوئے ،محسوس تو یہی ہوتا ہے کہ کسانوں کا مسئلہ اور بل اور آرڈیننس تو ایک بہانہ ہے۔درحقیقت وہ اپنی بقا کی سعی و جہد میں مصروف ہیں۔ ممکن ہے اس طرح پھر وہی کانگریس جس نے زمینداری کے خاتمہ پرکارپوریٹس کو وجود بخشاتھا،آج بظاہر کارپوریٹس کی مخالفت کرتے ہوئے ،کسانوں کو ورغلا کراور عوام کو بے وقوف بنا کر،ایک بار پھروراثتی سیاست کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائے۔اس کے امکانات اس لیے بھی قوی ہیں کہ دو بڑے یادئوں کی نہ صرف خاندانی رشتے داریاں بلکہ اب تو پریوار بھی ایک ہوچکا ہے۔جس کی بنا پر انہیں امید ہے کہ اب ان کا ووٹ بنک تقسیم نہیں ہوگا۔لہذاکامیابی یقینی ہے۔اور چونکہ ووٹ بنک کی فکر ،خاص ووٹ لینے والے دنوں میں ہی سامنے آتی ہے۔اس لیے مخصوص مرحلہ مکمل ہونے پر اُن کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے؟اِس سے اُنہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

ٹھیک یہی معاملہ مغربی بنگال اور آسام میں بھی ہے۔جہاں گزشتہ دنوں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال آسام میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اگر اکثریت میں آئی تو وہ لازماً بنگلہ دیشی ہندومہاجرین کو ملک کی شہریت دلائیں گے ۔ساتھ ہی وہ تمام حقوق بھی جو آئین میں درج ہیں ۔وہیں آسام میں رہائش پذیر مغربی بنگال کے وہ مسلمان جو بنگالی زبان بولتے ہیں، ہر وقت شک کے دائرہ میں رہتے ہیں،اور کبھی بھی انہیں بنگلہ دیشی کے نام پرہراساں کیا جاسکتا ہے ۔اس کے باوجود یہ بے چارے مسلمان جائیں بھی تو جائیں کہاں؟کیونکہ یہاں ایک طرف کانگریس ہے تو دوسری طرف ترنمول کانگریس ۔اور یہ دونوں ہی خوب اچھی واقف ہیں کہ مخصوص وقت کے بعدکیونکر اور کیسے مسلمانوں کا استحصال کیا جاسکتا ہے۔اور استحصال بھی کیوں نہ کیا جائے؟جبکہ ووٹ ڈالنا اور نہ ڈالنا آج تک ایک شرعی مسئلہ بنا ہوا ہے۔نہ صرف شرعی مسئلہ بلکہ عقیدہ کا مسئلہ بھی ہے۔اور عقیدہ بھی ایسا کہ جس سے ایمان جاتا رہے۔تو پھر یہی ممکن ہے کہ خدا کی جانب سے مسلط کیے گئے افراد،جو فیصلہ بھی صادر فرمادیں،وہی جھک کے قبول کر لینا چاہیے۔موجودہ حالات میں مسلمانوں کا بھلا ہو یا نہ ہو بی جے پی کا بھلا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔کیونکہ متاثرین ومشاہدین ہی نہیں پارٹی کے اندر بھی کارکنان حد درجہ پریشان ہیں۔جس کی تازہ مثال سابق مرکزی وزیر ارون شوری ہیں جنہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی اور ان کے کام کاج کے طریقوں کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔شوری نے نیوز چینل’ہیڈ لائنس ٹوڈے’کے ایک انٹرویو میں کہا کہ مودی ملک کے اقتصادی نظام کو ٹھیک سے نہیں چلا پا رہے ہیں۔وہیں انہوں نے مودی پر اقلیتوں پر ہو رہے زبانی حملوں پر آنکھ بند رکھنے کا بھی الزام لگایا ہے۔واضح رہے کہ ارون شوری اٹل بہاری واجپئی سرکار کے دوران قد آور لیڈروں میں شمار کیے جاتے تھے اور انہیں اطلاعات و نشریات کی وزرات کا عہدہ سونپا گیا تھا۔

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال، نئی دہلی
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
bjp election results leaders Mohammad Asif Iqbal الیکشن بی جے پی عہدیداران نتائج
Lahore
Previous Post ہسپتالوں میں جنرل فزیشن کی تعداد بڑھانا ضروری ہو گئی ہے۔ بشیر مہدی
Next Post اپنی دنیا آپ پیدا کر
ALLAH

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close