Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیوں؟

April 19, 2015May 24, 2015 0 1 min read
Life
Life
Life

تحریر : شاہد شکیل
وقت صدا ایک سا نہیں رہتا انسان کی زندگی طویل بھی ہے اور بہت مختصر بھی ،انسان کی زندگی میں کئی بار ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جہاں وہ ہمت ،حوصلے، تحمل مزاجی اور خود اعتمادی سے کام لینے کی بجائے وقتی طور پر رونما ہونے والے واقعات سے اکتا کر اکثر جرائم کو ترجیح دیتا اور دلبرداشتہ ہو کر غصے میں وہ گناہ کر بیٹھتا ہے جس کی سزا اسے اسی دنیا میں ہی مل جاتی ہے سزا کا دکھائی دینا ضروری نہیں سزا محسوس ہوتی ہے کیونکہ وہ انسان کو جسمانی نہیں ذہنی اور روحانی طور پر اند ر سے کچلتی ،ڈستی اور کچوکے لگاتی ہے جس سے موت ہی چھٹکارا دلا سکتی ہے۔

پاکستان کے حکمران چاہتے ہی نہیں کہ ملک میں عوام کو سکون ،آزادی ، تحفظ،قانون ، تعلیم ،توانائی اور انسانی حقوق حاصل ہوں وگرنہ ملک کے کونے کونے میں آعلیٰ تعلیم یافتہ افراد موجود ہیںجو ملک کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن انہیں موقع نہیں دیا جاتا جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں ہر فرد کو اہمیت دی جاتی ہے رنگ و روپ ،نسل، کالا گورا نہیں دیکھا جاتابلکہ اسکی سوچ اور ملک و قوم کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکا موقف سنا جاتا اور اگر اس پر عمل درامد ممکن ہو تو کیا جاتا ہے مثلاً تجاوازت کے موضوع پر کسی کو شکایت ہے تو وہ شہر کے میئر یا کونسلر سے رو برو بات کر سکتا ہے اور اسکی شکایت دور کرنے یا تجاوزات میں رد وبدل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے یہاں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں

پاکستانی حکمران مغربی ممالک ،چین ، ترکی اور مشرقِ وسطیٰ کے ان گنت دورے کر چکے ہیں اور ان ممالک کی ترقی کا راز بھی بخوبی جانتے ہیں لیکن نہیں چاہتے کہ ریاست میں وہ سب کچھ قائم ہو جو دیگر ممالک میں رائج اور قائم ہے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیوں کب اور کیسے ملک و قوم ترقی کریں گے جب حکمران ہی نہیں چاہتے۔ مغربی ممالک میں آزادی کے ساتھ ساتھ تحفظ اور قوانین بھی رائج ہیں اور کوئی شخص آزادی کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھاتا کیونکہ وہ جانتا ہے قانون کے ہاتھ لمبے ہی نہیں بے رحم بھی ہیں جکڑے جانے پر بہت بھیانک نتائج کا سامنا کرنا ہو گا، یہی وجہ ہے کہ قانون کا احترام کرنے سے ہر فرد آزادی سے پُر سکون زندگی بسر کرتا ہے۔

Children
Children

برطانیہ میں آکسفورڈ شائر سیو گارڈنگ چلڈرن بورڈ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے تفتیش کے مطابق جنسی زیادتی کرنے والے افراد کا تعلق پاکستان اور مشرقی افریقا سے ہے ، برطانوی پولیس زیادتی کرنے والے منظم گروہ کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان پر الزامات بھی عائد کئے گئے کہ ان لوگوں نے کمسن لڑکیوں کو اغوا کرنے یا بہلا پھسلا کر تشدد کیا اور عصمت دری کے بعد جسم فروشی کرنے پر مجبور کیایہ کمسن لڑکیاں برٹش ہیں اور ان کا تعلق چلڈرن ہوم سے ہے،چلڈرن بورڈ نے رپورٹ میں بتایا کہ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم مسلمان ہیں اور پاکستان یا افریقا سے تعلق رکھتے ہیںاور یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسی گھناؤنی وارداتوں میں ملوث ہیں ،

گزشتہ سولہ سالوں میں آکسفورڈ شائر کے علاوہ دیگر مقامات پر تین سو ستر کمسن لڑکیوں کے ساتھ تشدد کرنے کے بعد ریپ کیا گیا،کئی لڑکیوں نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی اور کئی کیسسز میں مقامی پولیس ،بلدیہ اور فلاح و بہبود کے اداروں نے توجہ نہیں دی اور تفتیش کئے بغیر فائلیں بند کر دیں۔مجرمانہ حرکات میں اضافہ ہونے پر پہلی تفتیش دوہزار گیارہ سے شروع ہوئی اور آکسفورڈ کے دیہی علاقے رادھرم کو حساس قرار دیا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران صرف پاکستانیوں نے چودہ سو لڑکیوں کی عصمت دری کی اور ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد جسم فروشی کرنے پر مجبور کیااور دھمکی دی کہ بدیگر صورت موبائل پر بنی ویڈیو فیس بک پر دکھا دی جائے گی،

برطانوی پولیس اور سماجی کارکنوں کو موجودہ جرائم کی تفتیش کرنے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے تاہم انہوں نے کئی لڑکیوں کے بیانات قلمبند کئے لیکن لڑکیاں خوف زدہ اور بے چینی محسوس کر رہی ہیں کہ اگر کسی کا نام لیا تو ویڈیو دکھا دی جائے گی یا قتل کر دی جائے گی،تفتیشی اداروں کا کہنا ہے بغیر ثبوت کے ہم کسی مسلم یا دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو نہ تو شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نہ الزام لگایا جاتا ہے اور نہ حراست میں لے سکتے ہیںایسے جرائم منظم گروہوں کے علاوہ نفسیاتی مرض میں مبتلا افراد ہی کرتے ہیں چلڈرن پورن گرافی رِنگ نہ صرف برطانیہ بلکہ جرمنی ،پولینڈ ،روس ، فرانس ، تھائی لینڈ ،اسرائیل اور امریکا میں بھی قانون کو مطلوب ہے۔

India
India

بھارت میں آئے دن عصمت دری کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور پاکستان میں بھی ہر روز دل ہلا دینے والی خبر ملتی ہے کہ آج فلاں شہر ، گاؤں،سکول،حتیٰ کہ بھرے بازار میں بھی خواتین کے ساتھ زیادتی کی واردات ہوئی ،بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر کب تک خواتین اور بچے ان درندوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے ،ہمیں دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کی بجائے اپنے ملک اور قوم کے بارے میں سوچنا ہے لیکن اس سے پہلے یہ سوچنا ہو گا کہ حکمران کب ان حساس معاملات میں دلچسپی لیں گے اور قوم کو سکون سے زندہ رہنے دیا جائیگا۔

علاوہ ازیں ان درندوں کو کب یہ بات سمجھ میں آئے گی کہ ایسی حرکات کرنے سے ہمارے ملک کی کتنی بدنامی ہوتی ہے لوگ ہم سے دور بھاگتے اور نفرت کرتے ہیں جہاں کہیں اس قسم کا واقعہ پیش آئے تو سب سے پہلے ہمارا نام لیا جاتا ہے شکوک و شبہات میں پولیس ہر اس فرد پر ہاتھ ڈالتی ہے جس کا اس واقعے سے دور تک واسطہ نہیں ہوتا، کیوں نہیں ہم بلوغت کے معنی سمجھ سکتے،کیوں طلسماتی دنیا میں کھوئے رہتے ہیں، کیوں نہیں ۔۔۔۔

پاکستانی حکمران کیوں نہیں چاہتے کہ ملک وقوم ترقی کریں کیوں تحفظ فراہم نہیں کیا جاتاکیوں قوانین پر عمل درامد نہیں ہوتا کیوں آئے دن قتل و غارت گری ،عصمت دری اور بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے،کیوں توانائی بحران پر قابو پایا نہیں جاتا،کیوں کچہریوں اور عدالتوں میں نسل در نسل عوام کو خوار کیا جاتا ہے،کیوں ہسپتالوں اور تعلیمی ا داروں کو ترقی نہیں دی جاتی،کیوں بد عنوانی کو پاگل کتے کی طرح چھوڑ رکھا ہے،کیوں مذاہب کے نام پر دنگا کروایا جاتا ہے، کیوں ایسا نظام بنانے کی کوشش نہیں کی جاتی جس سے عوام خوشحال اور پر سکون زندگی جی سکے۔عوام ایک پرسکون اور خوشحال پاکستان کا خواب دیکھتے دیکھتے ایک ایک کر کے ختم ہو جائے گی لیکن ان حکمرانوں کے سر سے جوں تک نہیں رینگے گی۔

Shahid Sakil
Shahid Sakil

تحریر : شاہد شکیل
visit official site:
http://www.aghaz.eu/

Share this:
Tags:
comfort government life man pakistan public why انسان پاکستان حکمران زندگی سکون عوام کیوں واقعات
Ali RAza Sayed
Previous Post بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کم سن کشمیریوں کے قتل عام کو یورپ میں اٹھائیں گے ، علی رضاسید
Next Post علامہ اقبال اور تصورِ پاکستان!
Allama Iqbal

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close