Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جیت کا محور

December 9, 2017 0 1 min read
Protest
Protest
Protest

تحریر : طارق حسین بٹ شان
پاکستان میں دھرنوں کی تاریخ کافی پرانی ہے ۔اگر چہ اس کے ا آغازکا سہرا جماعت اسلامی کے سر جاتا ہے لیکن وہ شخصیت جس نے دھرنا سیاست کو بامِ عروج پر پہنچایا وہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نامِ نامی ہے ۔ ان کی تقلید میں عمران خان نے بھی دھرنا سیاست کو اپنایا اور ١٢٦ دنوں کا طویل ترین دھرنا دے کر دھرنوں کی نئی تاریخ رقم کر ڈالی ۔یہ الگ بات کہ یہ دھرنا خود عمران خان کیلئے وبالِ جان بن گیا کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھرنے میں عوام کی شرکت برائے نام رہ گئی تھی ۔یہ تو ١٦ دسمبر کو آرمی پبلک سول میں دھشت گردی کی وہ کاروائی تھی جس نے عمران خان کو اس دھرنے سے مکتی دلوائی اور انھوں نے سکھ کا سانس لیا۔عمران خان نے اس طویل ترین دھرنے سے کیا حاصل کیا ابھی تک تو واضح نہیں ہو سکا لیکن اس سے اتنا ضرور ہوا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا ایک نیا حربہ آگیا جس سے حکومت کو دبائو میں لایا جا سکتا ہے ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اپو زیشن کا یہ فرضِ اولین ہوتا ہے کہ حکومتِ وقت کو اپنی حدود سے تجاوز کرنے سے روکے کیلئے احتجاج کرے تا کہ حکومت عوامی مفادات کو پائوں تلے روندھنے سے اجتناب کرے۔اگر کسی سوسائٹی میں اپو زیشن بھی خاموش تماشائی بن جائے تو پھر اس ملک پر فسطائیت رائج ہو جاتی ہے۔

پاکستانی قوم جس کا خمیر جمہوریت کے عظیم فلسفے سے صورت پذیر ہوا ہے وہاںکے جمہوریت پسند عوام کبھی بھی اس طرح کی فسطائیت کو نافذ ہو نے کی اجازت نہیں دیتے ۔اپو زیشن در حقیقت عوامی جذبات کی آئینہ دار ہو تی ہے جبکہ حکومت مصلحت کوشی کا دوسرا نام ہو تاہے۔اس کے سامنے کئی اندرونی اور بیرونی دبائو ہوتے ہیں جن سے اسے عہدہ براء ہونا ہوتا ہے لہذا اسے مصلحت انگیزی سے حالات کو قابو کرنے کے جتن کرنے پڑتے ہیں ۔ایسا کرتے وقت وہ کئی بار عوامی مفادات کو ٹھیس بھی پہنچاتی ہے لیکن اس کے پاس بھی کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا کیونکہ عالمی طاقتوں کے مفادات اور فریقِ مخالف کی طاقت اس کی راہ کی زنجیر بن جاتی ہے ۔اپوزیشن اس طرح کے مواقع کی تلاش میں رہتی ہے اور حکومت کے خوب لتے لیتی ہے۔حکومت اور اپوزیشن کی یہ جنگ انتخا بات میں اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے اور آخر میں عوام فیصلہ کرتے ہیں کہ انھیں اگلے پانچ سالوں کے لئے حقِ حکومت کسے تفویض کرنا ہے۔اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن اس کی بھی حدو دو قیود ہیں۔ویسے بھی ہر چیز اپنے مدار میں ہی اچھی لگتی ہے۔تنقید بھی جب اخلاقیات کی حدوں سے باہر نکلنے لگے اور دھرنے انتشار کو ہوا دینے لگیں تو عوام اس سے لا تعلق ہو جاتے ہیں۔ وہ تنقید کو اس کے اپنی حدود میں پسند کرتے ہیں۔بات چیخنے چلانے سے نہیں بلکہ دلیل سے منوائی جائے تو عوامی حمائت میں خاطر خواہی اضافہ ہو جاتا ہے ۔قائدِ اعظم محمد علی جناح اس طرح کی سیاست کی نادر مثال ہیں جھنوں نے دلیل کی قوت سے اپنے مخالفین کو زیر کیا اور دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریا ست کی تخلیق کا معجزہ سر انجام دیا۔،۔

عوام نے ١٩٧٧ میں پاکستان قومی اتحاد کے جلوس اور احتجاج دیکھے ہیں،عوامی تحریک کے دھرنے دیکھے ہیں ،تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنوں کو بھی دیکھا ہے لیکن لبیک یا رسول اللہ ۖنے جس طرح کا منظم دھرنا دیا ہے اس کی کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی ۔اگر چہ یہ دھرنا عوامی شرکت کے لحاظ سے قابلِ ذکر نہیں تھا لیکن اس نے جس طرح ریاست کو مفلوج کیا وہ ناقابلِ یقین ہے۔دو ہزار کے لگ بھگ فیض آباد چوک میں عوام کا ایک دھرنا پورے ملک کو مفلوج کر دے گا ہر ایک کی سمجھ سے بالا تر ہے۔حالات کواگر بر وقت قابو میں نہ کیا جاتا تو اس بات کے قوی امکانات تھے کہ پورا ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آ جاتا اور پاکستان عراق،شام اور لیبیا جیسے ممالک میں شمار ہونے لگتا۔احتجاج ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور کوئی ریاست اپنے شہریوں کو اس سے محروم نہیں کر سکتی۔اگر عمران خان اپنے مطالبات کی خاطر اسلام آباد کا گھیرائو کر سکتے ہیں اور پرویز خٹک ایک لشکرِ جرار کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کر سکتے ہیں تو پھر تحریکِ لبیک یا رسول اللہ ۖ کو بھی تو اس کا حق حاصل ہونا چائیے تھا کہ وہ وہ جس مسئلے کو اپنے ایمان اور مسلک کے خلاف سمجھتے ہیں اس پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔انھوں نے جو دھرنا دیا اسے تو کئی روز تک میڈیا نے در خورِ اعتنا نہ سمجھا اور نہ ہی اسے نشر کرنا مناسب سمجھا جبکہ حکومت بھی دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے اور اسے حل کرنے میں غیر سنجیدہ تھی۔وہ یہ سمجھ رہی تھی کہ یہ دھرنا بھی عمران خان کے دھرنے کی طرح خود لبیک یا رسول اللہۖ والوں کیلئے وبالِ جان بن جائیگا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔،۔

فیض آباد کے دھرنے نے جب عوامی معمولات میں مشکلات پیدا کیں تو پھر اسلام باد ہائی کورٹ کو اس دھرنے کے خلاف فیصلہ دینا پڑا جس نے حکومت کومصلحت پسندی سے عمل پسندی کی طرف دھکیل دیا ۔اب حکومت کے پاس دو راستے تھے یا تو وہ عدالت کے حکم سے رو گردانی کرتی یا دھرنے والوں کے خلاف حرکت میں آتی۔حکومت نے دوسرے آپشن کو اختیار کیا اور ایک نیم دلانہ اپریشن کے ذریعے دھرنے والوں سے فیض آباد کو خالی کروانے کی کوشش کی۔حکومت کی یہی کوشش ریاست کی ناکامی کا جواز بنی۔اس کے بعد حکومت نے آرٹیکل ٢٤٥ کے تحت فوج کو سول ا نتظامیہ کی مدد کیلئے بلانے کا حکم دیا جسے فوجی قیادت نے ناقابلِ عمل قرار دے کر رد کر دیا حالانکہ وہ ایسا کرنے کی بالکل مجاز نہیں تھی ۔فوج کا کام حکومتِ وقت کے احکامات پر بلا چون و چرا عمل در آمد کرنا ہو تا ہے۔حکومت یہ تھوڑا کہہ رہی تھی کہ آپ دھرنے والوں کا قتلِ عام شروع کر دیں ۔ فوج کا مقصد امن و امان کی بحالی ہوتی ہے اور فوج چونکہ عوامی محبت کا استعارہ ہوتی ہے اس لئے مظاہرین ان کی بات سنتے اور اور اس پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔فوج بلانے کے معنی یہ کہیں بھی نہیں ہوتے کہ بلا وجہ اپنے ہی شہریوں کو گولیوں سے بھون دیا جائے ۔پاکستان کے کئی شہروں میں فوج کو آرٹیکل ٢٤٥ کے تحت بلا یا جاتا ہے اور وہاں کشت وخون والی کوئی کیفیت نہیں ہوتی۔انتظامی معاملات میں کئی ایسے مقام آتے ہیں جہاں پر ریاست کے دوسرے ادارے غیر موثر ہو جاتے ہیں تو پھر فوج کی موجودگی ناگزیر ہوجاتی ہے۔

ریاست کا انتہائی منظم ادارہ ہونے کی جہت سے وزیرِ اعظم کے احکامات پر فوج کو عمل پیرا ہونا ہوتا ہے یہی آئینِ پاکستان ہے اور یہی قانونِ پاکستان ہے لیکن فیض آباد دھرنے سے نپٹنے کیلئے اس آئینی اور قانونی تقا ضے کو پسِ پشت ڈالا گیا ۔ریاست کا سب سے مضبوط اور منظم ادارہ ہی جب حکومت کے احکانات کونظر انداز کردیگا تو پھر ریاست کی رٹ کیسے قائم ہو گی؟پاکستانی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ فوجی قیادت نے وزیرِ اعظم کے احکامات کو کھلے عام نظر انداز کیا۔ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو ریاست یوں بے توقیر نہ ہوتی۔فوجی قیادت کے انکار کے بعد دھرنے والوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئے اور پورا ملک دھرنے کا منظر پیش کر رہا تھا ۔چھو ٹے بڑے شہروں اور چوراہوں پر لبیک یا رسول اللہۖ کے کارکن تھے اورپورا نظامِ حکومت مفلوج تھا ۔ اگر دھرنے والوں نے امن و امان میں رخنہ اندازی کی ہوتی، دھشت گردی کا مظاہرہ کیا ہوتا ،ریاستی اداروں پر یلغار کی ہوتی،قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہوتا یا پھر عوام پر حملہ آور ہو ئی ہوتی تو حکومت کو اس بات کا حق تھا کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتی لیکن جب ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تو حکومت کا ایک انتہائی حساس مسئلے پر لبیک یا رسول اللہۖ کے خلاف اپریشن ریاست کی بنیادوں پر حملے کے مترادف تھا ۔اگر دھاندلی کے خلاف لانگ مارچ اور دھرنا ہو سکتا ہے تو پھر ناموسِ رسالت ۖ کیلئے دھرنا کیوں نہیں ہو سکتا؟ پر امن مظاہرین پر حکومت کا حملہ پورے ملک کے احساسات پر حملہ تھا جسے عوام قبول کرنے کیلئے تیار نہ تھے ۔یہی تھی آزمائش کی وہ رات جب محبوبِ خدا حضرت محمد ۖ سے محبت کے داعیوں کیلئے زندگی اور موت میں سے کسی ایک کے انتخاب کا وقت آ پہنچا تھا اور محبت کے داعیوں نے اس رات موت کا انتخاب کر کے حکومت کو سرِ تسلیم خم کرنے پر مجبور کر دیاتھا۔یہ لبیک یا رسول اللہۖ کی جیت نہیں تھی بلکہ یہ اس عشق کی جیت تھی جس کا محور ہر مسلمان کا دل ہے۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
creation government pakistan politics protest wins احتجاج پاکستان جیت حکومت دھرنا سیاست محور
Exam Cheating
Previous Post نقل مافیا کے خلاف آگاہی مہم کی ضرورت
Next Post سٹیٹ بینک کی صارفین کو چپ والے کارڈز دینے کی ہدایت
State Bank

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close