Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سردیوں کی آمد اور خشک میوہ جات کا استعمال

October 18, 2016October 18, 2016 0 1 min read
Dry Fruits
Dry Fruits
Dry Fruits

تحریر : آسیہ شاہین، چکوال
سردی کی آمد آمد ہے اور سچ مانیں تو سردی کا موسم دل کو بھاتا بھی بہت ہے۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میووں کی بہار آجاتی ہے۔ یہ میوے مختلف قسم کی نمکین اور میٹھی ڈشز میں استعمال ہوتے ہیں۔کچھ لوگوں کے خیال میں خشک میووں میں چکنائی اور حرارے بہت ذیادہ ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ لیکن یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ خشک میوے اگر اعتدال سے استعمال کیے جائیں تو بے حد فائدہ دیتے ہیں۔اگر ہم گری دار میووں کا ستعمال ترک کر دیں گے تو پھر ہم پروٹین،معدنیات اور مانع تکسید حیاتین سے محروم ہو جائیں گے۔ سردیوں کے موسم میں ہمیں اپنی صحت کی بہتری کے لیے خشک میوے ضرور استعمال کرنے چاہئیں۔ ان گری دار میووں میں ایک خوش ذائقہ میوہ ”کاجو“ بھی ہے۔اس میں گائے کے قیمے جتنا فولاد ہوتا ہے۔ اسے کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔کاجو میں جست بھی پایا جاتا ہے جو جسم کی معمول کی افزائش کے لیے مفید ہے۔یہ جسم کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے۔تاہم ہائی بلڈ پریشر یا دل کے مریض افراد نمکین کاجو سے پرہیز کریں۔کاجو میں تانبا اور مینگنیز بھی خوب ہوتا ہے۔

یہ عضلات کے لیے اچھا اثر ڈالتا ہے کیونکہ اس میں فاسفورس مینگنیز یمجست وٹامن بی اور فولیٹ کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔اس سے جسم کی تھکن دور ہوتی ہے۔ایک خیال یہ بھی ہے کہ کاجو اور دیگر گری دار میووں کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مد ملتی ہے۔حالانکہ اس میں چکنائی ذیادہ ہوتی ہے۔ سو گرام کاجو میں 600 حرارے اور 60 گرام چکنائی ہوتی ہے۔ کاجو کے استعمال کے طریقے کار یہ ہے کہ نہار منہ شہد کے ساتھ کھانے سے نسیان کے مرض میں افاقہ، یہ ٹھنڈے مزاج افراد کے بھی مفید غذا،کاجو کے پھل کا رس ورم میں ہانے والے درد کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے،اس کے چھلکوں کا تیل سرکہ میں بھگو کر حاصل کرتے ہیں جو کہ ایگزیما اور آتشک میں مالش کرنے سے فائدہ دیتا ہے۔اس کے مغز کا مربہ دل و دماغ کے لیے طاقت ور ہے۔

جسم کے مسوں اور پھوڑے پھنسی کو ہٹانے کے لیے اس کا تیل لگایا جاتا ہے۔اس کا مغز دانتوںکی جڑوں کو ہونے والے درد سے آرام دیتا ہے۔کاجو خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے مختلف کھانوں اور آئس کریموں میں استعمال ہوتا ہے۔ ”اخروٹ“ بہت صحت بخش غذا تصور کی جاتی ہے کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ ان میں وٹامن ای،گڈ فیٹس اور اینٹی اوکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ 5 اخروٹ اپنی غذا میں شامل کرلیں تو اس کے فوائد سے آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ روزانہ 5 اخروٹ کھانے سے آپ کو کیا کیا فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے ۔ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ دل کےامراض سے بچاتا ہے۔ ذیابطیس کا خطرہ ٹال دیتا ہے۔ بال، جلد اور ناخن کے لیے بے حد مفید ہے۔ کینسر سے بچاتا ہے۔

Walnut
Walnut

اخروٹ اپنا اثر بہت جلد دیکھاتا ہے۔ اگر آپ پانچ خروٹ کھائیں گے تو 4 گھنٹے بعد ہی اخروٹ اپنی کمالات دیکھانے شروع کردے گا۔ پانچ اخروٹ کھانے کے بعد آپ کے جسم کو غذائیت اور وٹامنز ملنا شروع ہوجائیں گے اور ان وٹامنز کے ذریعے آپ بہت فریش محسوس کریں گے۔ اخروٹ کے ذریعے آپ اپنا ذہنی دباو بھی ختم کرسکتے ہیں چونکہ اخروٹ میں اینٹی اوکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جوکہ آپ کے جسم میں موجود مختلف بیماریوں کے خلاف لڑتے ہیں جیسے دل کے امراض وغیرہ۔ ”خوبانی“ ایک بہترین پھل۔ جس کو خشک کر کے محفوظ کر لیا جاتا ہے اور سردی میں اس سے لطف اٹھایا جاتا ہے۔ خوبانی متعدد غذائی اجزاءسے مالا مال ہے۔

تازہ خوبانی میں قدرتی شکر، وٹامن اے، سی ، ای ، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔ خوبانی سے حاصل ہونے والے بادام میں پروٹین اور چکنائی ہوتی ہے جبکہ خشک خوبانی میں بھی پروٹین، فروٹوز، معدنی نمکیات، چونے، فاسفوس، فولاد کے ساتھ کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی ہوتا ہے۔ سرد ملکوں اور عرب ممالک میں سارا سال خشک خوبانی کا استعمال بہت زیادہ ہے۔ نظام ہضم میں خوبانی کا استعمال اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، اس کے استعمال سے جسم میں توانائی و تازگی کا احساس ہوتا ہے۔

صبح نہار منہ 8سے 10 دانہ لے کر اوپر سے لسی پی لی جائے تو نظام ہضم درست رہنے کے ساتھ سینہ کی جلن اور قبض بھی دور ہو جاتا ہے۔ پھوڑے پھنسیوں سے نجات کے لیے 100 گرام خوبانی، 30 گرام عناب رات کو 300 ملی لیٹر پانی میں بھگو دیں۔ صبح خوب مل کر چھان لیں اور حسب ضرورت مصری ملا کر نہار منہ پی لیں۔ چند دن میں نتائج آنے لگیں گے۔پیٹ کے کیڑے دور کرنے کے لیے بھی خوبانی موثر ثابت ہوئی ہے۔ 50 گرام خشک خوبانی، سبز چائے نہار منہ استعمال کریں، کچھ دن میں کیڑے خارج ہو جائیں گے۔ عام صحت مند لوگ بھوک کی کمی کی شکایت کرتے ہیں، ان کا معدہ بوجھ محسوس کرتا ہے، پیٹ پھولا رہتا ہے، لہٰذا ان امراض میں ایک پاو ¿ خوبانی استعمال کریں اور اس کے ساتھ 20 گرام سونف سبز روزانہ استعمال کریں۔حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں بادام شامل کرنے سے نہ صرف پیٹ کے گرد موجود چربی ختم کی جا سکتی ہے بلکہ دل کی مختلف بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

Almonds
Almonds

”بادام“ کو بھی ڈرائی فروٹ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 42 گرام بادام کھانے سے دل کی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔تحقیق کے سربراہ بیری مین کے مطابق کسی بھی کاربو ہائیڈریٹس سے بھرپور اسنیکس کے مقابلے میں اگر روزانہ بادام کھائے جائیں تو اس سے نہ صرف دل کی مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے پیٹ کے گرد موجود چربی کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ بیری مین کا کہنا تھا کہ اگر باداموں کو روزانہ اسنیکس کے طور پر کھانا جائے تواس سے جسم میں میٹا بولزم کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ کارڈیو ویسکیولر بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ یہ تحقیق موٹاپے کا شکار درمیانی عمر کے ان 52 افراد پر کی گئی جن کا خراب کولیسٹرول بڑھا ہوا تھا، تاہم بظاہر وہ صحت مند نظر آتے تھے۔

خشک چھوٹے انگور کو کشمش کہتے ہیں وہ بھی نہایت مفید ہے۔انگور بڑا مفید اور غذائی اجزا سے بھر پور پھل ہے 50گرام انگور میں 26حرارے قوت ہوتی ہے ۔ اس میں گلوکوس کے علاوہ دیگر غذائی اجزا اور حیاتین بھی ہوتے ہیں۔ اس میں لحمی مواد ، چکنائی اور نشاستے دار شکریلے اجزا چونا ،فاسفورس وغیرہ ہوتے ہیں۔ فولاد تو وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہ ملٹی وٹامن پھل ہے اس میں 80 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔ جسمانی کمزوری و نقاہت کو دور کرتا ہے ، بدن کو موٹا کرتا ہے اکثر حضرات وہم وسوسے پریشان خیالی ، پشت ہمتی اور چڑ چڑے پن کا شکار ہوتے ہیں ان عوارض کے لیے انگور بڑا موثر ہے۔ جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے ان کو رات کو سوتے وقت 100گرام انگور استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔گردے کی بیماری میں مفید ہے ،پیشاب کے ذریعہ بدن کے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔

Dry Grapes
Dry Grapes

اس لیے گردوں کی سوزش اور گردوں کی پتھری میں بھی انگور مفید ہے۔ اس کوچھلکو ں سمیت استعمال کرنے سے سرطان کا امکان نہیں رہتا۔ بڑھاپے کے عمل کو کم کرتا ہے۔انگور دل کے امراض سے بچاتا ہے دل کے درد اور بے ترتیب دھڑکنوں میں بھی انگور فائدہ دیتا ہے انگور کا جوس آدھے سر کا سرد ( شقیقہ ) کا موثر علاج ہے۔آدھے سر کے درد میں انگور کا جوس صبح و شام استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ انگور کے پتے بھی بطور دوا استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ کالی کھانسی ، استسقاء( پیٹ میں پانی بھر جانا) اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے ان بیماریوں میں انگور کے پتوں کا جوشاندہ صبح و شام استعمال کرنا مفید ہے۔

تحریر : آسیہ شاہین، چکوال
Email: urdu.article@gmail.com
Mobile No: 03136286827

Dry Fruits
Dry Fruits
Share this:
Tags:
dry Fruit health Loss spring use wave Winter آمد استعمال خشک سردیوں صحت موسم نقصان وٹامن
Punjab Police
Previous Post گوجرانوالہ میں ‘القاعدہ’ کے تین شدت پسند ہلاک
Next Post فکسنگ کا دھندہ 1996ء میں عروج پر تھا: شعیب اختر
Shoaib Akhtar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close