
ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل میں ورلڈ کپ فٹ بال 2014ء کے لیے ایک اور اسٹیڈیم تیار ہو گیا۔ اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔
برازیل میں 12 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے میچز 12اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ان میں سے آٹھویں اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔ MANAUS میں برازیل کے اسپورٹس منسٹر اور ریاست کے گورنر نے اسٹیڈیم کا رسمی افتتاح کیا۔
اس موقع پر اسٹیڈیم میں 20 ہزار تماشائی موجود تھے، جنہوں نے نمائشی میچ بھی دیکھا۔ اسٹیڈیم میں 40 ہزار سے زائد شائقین کی گنجائش ہے۔ اس کی تعمیر پر 66 کروڑ 95 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ تعمیرات کے دوران 3 افراد حادثے کے باعث موت کا شکار بھی ہوئے۔
