Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مرید کی واپسی

November 4, 2019 0 1 min read
Baba Farid Uddin Ganj Shakar
Baba Farid Uddin Ganj Shakar
Baba Farid Uddin Ganj Shakar

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

محبوب کی ناراضگی بلا شبہ اِس دنیا کا سب سے بڑا غم ہے محبوب اگر مرشد بھی ہو تو پھر یہ غم جان لیوا بن جاتا ہے مرشد اگر نگاہ پھیر لے یا مرشد کی آنکھوں میں شناسائی کی جگہ اجنبیت کا عکس لہرانے لگے تو مرید کی سانس کی نالی پر ہمالیہ آ جاتا ہے جسم میں خون کی جگہ بچھو دوڑنے لگتے ہیں ‘ دل و جان جسم کبا ب کی سیخ پر پرو کر انگاروں پر رکھ دیا جاتا ہے ایسا ہی نازک لمحہ شیخ جمال الدین ہانسوی جو بابا فرید الدین گنج شکر کے لاڈلے ترین مرید تھے اُن کی زندگی میں بھی آیا جب آپ نے بابا فرید سے ملتان جانے کی اجازت مانگی تو بابا فرید نے غضب ناک لہجے میں کہا جائو میری نظروں سے دور ہو جائو اور ملتان جا کر اپنا منہ کالا کرو یہ الفاظ نہیں زہر آلودہ خنجر تھے جس سے مرید جمال الدین ہانسوی کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ابھی مرشد کے منہ سے نکلے الفاظ کی باز گشت جاری تھی کہ جمال الدین ہانسوی کا سینہ نور معرفت سے خالی ہو گیا ساری روحانی قوتیں سلب ہو گئیں سارے رنگ سارے ذائقے ختم ہو گئے مرشد کی توجہ سے جمال الدین ہانسوی جس کیف و سرور مستی نشے کو ہمہ وقت محسوس کر تے تھے وہ سب ختم ہو گیا تھا نخلستان بے آب و گیاہ ریگستان بن گیا باطنی دنیا کا گلشن اجڑ گیا تھا ویرانی بنجر پن اداسی دکھ درد ہجر بے کیفی جسم کے انگ انگ میں زہر گھول رہی تھی۔

جمال الدین ہانسوی جب مرشد کا لاڈلہ تھا تو خو دکو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھتا تھا آج جب وہ دنیا کا بد قسمت اور قلاش ترین آدمی جس کی ساری زندگی کی کمائی ایک لمحے میں لوٹ لی گئی ہو ‘ شدت کرب سے جمال الدین کا روشن چہرہ کالا سیاہ ہو گیا مرید کواپنی غلطی کا احساس ہو چکا تھا فوری پلٹ کر معافی مانگی لیکن مرشد ناراض ہو چکا تھا حکم جاری کر دیا کہ جمال الدین کو خانقاہ سے نکال دیا جائے پھر کبھی آنے کی اجازت نہ دی جائے اہل دنیا اور مریدین حیرت سے دیکھ رہے تھے کہ جس کے بارے میں بابا فرید کہا کر تے تھے کہ کو ئی اپنا جمال بھی کسی کو دیتا ہے لیکن آج اُسی جمال کو دھکے دے کر وقت کے حوالے کر دیا تھا جمال الدین ہا رے ہو ئے انسان کی طرح مرشد کے در سے نکلے تو شدت کرب اور ہجر کی آگ سے گریبان چاک کر ڈالا ‘ وحشت و جنون پچھتاوے کی آگ میں دیواروں سے ٹکریں مارتے ہو ئے جنگلوں کو نکل گئے کہ اُن کا مرشد اُن سے ناراض ہو گیا تھا جسم زخمی زخمی لہو لہان کر لیا محفل کی جان جمال چلا گیا تھا کو ئی ذکر کر تا بھی تو بابا فرید بجھے لہجے میں کہتے جانے والا چلا گیا اب اُس کا نام بھی کو ئی نہ لے اب کسی میں جمال کی سفارش کی جرات نہ تھی کیونکہ سفارش کر نے والا خود ہی زیر عتاب آگیا تھا گردش روز شب دنو ں ہفتوں کے بعد مہینے گزرتے چلے گئے۔

جمال کو معافی نہ ملی مرشد کی دور ناراضگی جمال الدین کو اپنا ہوش نہ رہا پھٹے پرانے چیتھڑوں جیسے کپڑے سر جسم چہرے پر خاک در خاک چہرہ کمزور بیمارکالا سیاہ ہو گیا جو بھی جمال کو اِس حالت میں دیکھتا لرز جاتا کہ روشن چہرے والا یہ جمال وہی ہے جس کے روشن چہرے سے ہر وقت نور پھوٹتا تھا جس کے چہرے پر صبح سویرے کا اجالا ہر وقت رقص کر تا تھا جمال الدین دیوانہ مجذوب پاگل بن کر جنگلوں بیابانوں میں پھرتا کوئی پو چھتا اِیسی حالت کیوں بنا رکھی تو جمال الدین کہتا میرا مرشد ناراض ہو گیا میرا تعارف ہی ختم ہو گیا میرے سینے کا نور دل کا قرار میری جان نچوڑ لی گئی اب میں زندہ لاش ہوں جو اپنی زندگی کے باقی دن پو رے کر رہا ہوں اُس گھڑی کا منتظر ہوں جب مرشد مجھے معاف کر دیں گے شدت کرب غم سے جمال الدین گریبان چاک کر کے آسمان کی طرف دیکھنا جنگل کی طرف بھاگ جاتا ‘ جمال الدین کے دن رات ہجر کے انگاروں پر سلگتے گزر رہے تھے کہ ایک دن عالم نامی سوداگر سے ملاقات ہوئی یہ سوداگر بابا فرید کا بہت چاہنے والا تھا اور جمال الدین اور بابا فرید کے رشتے سے بھی واقف تھا۔

جمال الدین کوپھٹے پرانے کپڑوں میں ہڈیوں کا ڈھانچہ بنے دیکھا تو زاروقطار رونے لگا اور کہنے لگا اے جمال یہ تیری حالت کیسے ہو گئی تیرے اوپر کون سا ظلم ہو گیا توجمال الدین نے اپنی گستاخی کا حال سنایا تو عالم سوداگر لرزنے لگا کہ تم تو دوسروں کی سفارش کیا کر تے تھے اور مرشد کی آنکھ کا تارا تھا لاڈلا تھا تیر ی سفارش کے تو ہم طلب گار رہتے تھے تیری وجہ سے تو ہم مرشد کی حضور ی پاتے تھے یہ تم کس ہجر میں تڑپ رہے ہو یہ دوری یہ فاصلے تو تیر ی جان لے لیں گے اِ س طرح تو زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکے گا مرشد سے یہ جدائی تیری جان لے لے گی تو جمال الدین اپنا سر زمین پر مارتے ہو ئے بو لا میرا شہنشاہ میرے حال سے واقف ہے اگر کبھی تم شیخ کی بارگاہ میں جائو تو اِس غلام کی حالت گوش گزار کر دینا میری معافی کی درخواست کر دینا کہ غلام اب زیادہ دوری برداشت نہ کر پائے گا۔

اِس سے پہلے کہ ہجر کی آگ میری زندگی چھین لے غلام کو معافی کا پروانہ عطا کر دیں غلام کی آنکھیں مرشد کے دیدار کی آس میں کہیں بجھ نہ جائیں اِن بے نور آنکھوں کو اپنے روشن چہرے کی زیارت کا اعزاز بخش دیں ورنہ یہ آنکھیں بجھ جائیں گی سانسوں کی ڈوری ٹوٹ جائے گی میں ندامت کی آگ میں کوئلہ بن چکا ہوں آخری چنگاری بجھنے سے پہلے غلام کو قدموں سے لپٹنے کی اجازت دی جائے عالم سوداگر جمال الدین ہانسوی کی حالت زار دیکھ کر زاروقطار رونے لگا اور دل میں ارادہ کر لیا کہ جا کر شہنشاہ ِ معرفت بابا فرید کی بارگاہ میں جمال الدین کے بارے میں بتائے گا جو ہجر کے سلگتے ریگستان میں تابناک چہرے کی جگہ کو ئلہ بن چکا تھا جس کے چہرے پر زندگی کی کو ئی بھی رمق باقی نہیں تھا جو ہر سانس کے ساتھ وصال کی بھیک مانگ رہا تھاپھر عالم سوداگر بارگاہ مرشد میں حاضر ہو گیا دیوانوں کا ہجوم تھا اِس لیے اب عالم سوداگر اُس وقت کا انتظار کر نے لگا جب مرشد اکیلے ہوں تا کہ وہ جمال الدین کی حالت زار اور اُس کی التجا گوش گزار کر دے پھر موقع آگیا بابا فرید کی عالم سوداگر پر نظر پڑی تو قریب بلایا حالات دریافت کئے تو عالم بولا میرے مالک آپ کی نگاہ کے طفیل میرے حالات بہت اچھے ہیں لیکن پھر بات کئے بغیر عالم بلک بلک کر پھر دھاڑے مار کر رونے لگا تو بابا فرید شفقت سے لبریز لہجے میں بولے عالم کیا ہوا تجھے کونسا غم رلا رہا ہے مرشد کا حوصلہ پا کر عالم سوداگر دوڑ کر پائوں سے لپٹ گیا قدموں کے بوسے لیتے ہوئے بو لا جناب میں تو ٹھیک ہوں لیکن آپ کا جمال ہجر کی آگ میں کو ئلہ بن چکا ہے دیوانہ مجذوب ہے جو جنگلات بیابانوں میں ندامت کی دھوپ میں ننگے سر ننگے پائوں دوڑتا پھرتا ہے۔

اگر آپ نے اُسے معاف نہ کیا تو فراق کا روگ اُس کی جان لے لے گا میرے مالک اپنے لاڈلے مرید کو معاف کر دیں جمال کا نام اور حالت زار سن کر بابا فرید کے چہرے پر اداسی برسنے لگی جمال کا روشن چہرہ اور لاڈلا پیار یاد کر کے بابا فرید کی آنکھیں بھیگنے لگیں اور بو لے اُس نے خواجگان چشت کی محبت پر کسی اور کی محبت کو ترجیح دی اب وہ جائے ملتان جہاں جانا چاہتا تھا تو عالم بو لا میرے شہنشاہ وہ وقتی خیال تھا جو آیا اور چلا گیا مہینے گزر گئے اگر اُس نے ملتان جانا ہو تا تو چلا جاتا وہ آج بھی اُس غلطی کی آگ میں جھلس رہا ہے اُسے معاف کردیں وہ آپ کا تھا اور ہمیشہ آپ کا ہی رہے گا تو بابا فرید بولے مجھے پتہ ہے وہ میرا تھا اور میرا ہی رہے گا اُسے کہو اُس کے لیے آج بھی میرے دل اور درگاہ کے دروازے کھلے ہیں۔

بابا فرید پیکر شفقت بن چکے تھے عالم سوداگر نے جاکر جب جمال الدین کو بتایا تو خوشی کی چیخ مار کر سر کوز میں مارا تو پیشانی سے خون کے قطرے آگئے پھر اِسی زخمی پیشانی کے ساتھ بارگاہ فرید میں حاضر ہوا شہناہ پاک پتن کی نگاہ جب لاڈلے مرید کے خون آلودہ جھلسے ہو ئے چہرے پر پڑی تو بے قرار ہو کر بو لے اے میرے جمال یہ کیا حالت بنا رکھی ہے کوئی اِس طرح بھی اپنا جمال برباد کر تا ہے بابا فرید گلو گیر لہجے میں بولے کہ حاضرین بھی رونے لگے تو جمال بولا یا شیخ یہ تو کچھ بھی نہیں سایہ شیخ سے جدا ہونے والوں کا یہی انجام ہو تا ہے مجھے آپ کے ہجر نے جلا ڈالا زندہ تھا اِس آس پر کہ پھرآپ کا روشن چہرہ دیکھ سکوں بابا فرید اٹھ کھڑے ہو ئے اور بولے اے میرے جمال آکہ خواجگان چشت کا نور معرفت تیرا منتظر ہے اب جدائی کا وقت ختم ہے جمال بچھڑے ہو ئے بچے کی طرح مرشد کے قدموں سے لپٹ گیا جس طرح کو ئی بچھڑا بچہ اپنی ماں کے ، بابا فرید نے لاڈلے مرید کو اٹھایا سینے سے لگایا اور کہاآج سے میرا جمال قطب عالم ہے اِس کے ساتھ ہی جمال الدین کا نور لوٹ آیا چہرہ پہلے سے بھی دوگنا چمکنے لگا جیسے چودھویں کا چاند اپنے جوبن پر چمک رہا ہو۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
Fariduddin forgiveness life sorrow World دنیا زندگی غم فرید الدین معافی
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post دَم مست قلندر دے دھرنا
Next Post آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
Azadi March

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close