Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

او جانے

June 22, 2018 0 1 min read
Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

دنیا کی سب مائیں اچھی ہوتی ہیں لیکن ان میں سب سے اچھی اپنی ہوتی ہے۔بے جی ٢٢ جون ٢٠٠٢ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ماں بہت اچھی ہوتی ہے لیکن اس کی ایک بات اچھی نہیں ہوتی کہ وہ اپنوں کو روتا بلکتا چھوڑ کر ایک دم منظر عام سے ہٹ جاتی ہے۔١٩ مارچ ٢٠٠٢ کو جدہ میں جنرل (ر) اسد درانی نے مجھے گرفتار کرا دیا۔وہ دور جرنیلوں کا دور تھا ملٹری ڈکٹیٹر جنرل مشرف امریکہ کے ناک کا بال بنا ہوا تھا خود سعودی ڈرے سہمے جنرل مشرف کی چاپلوسی میں لگے ہوئے تھے ۔میرا قصور کیا تھا اور گناہ کیا تھا۔وہ یہ کہ میں نے جنرل اسد درانی جو کے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر تھے انہوں نے نواز شریف اور اس کے ان ساتھیوں کی سرکوبی شروع کر دی تھی جو وہاں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔میں پاکستان کے ایک تگڑے اخبار خبریں کا بیورو چیف تھا جدہ سے رپورٹ بھی کرتا تھا ایک شام جدہ کی ترحیل جیل سے عظمت خان نیازی کا فون آیا کہ چودھری صاحب آپ اخبارات میں لکھتے ہو ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے کہ ہمیں جیل میں بند کروا دیا ہے۔

میں حیران تھا نیازی تو ق لیگ میں تھا اسے کیوں پکڑا۔اس کے ساتھ ہی قاری شکیل کو دھر لیا گیا جو سعودی مسلم لیگ کے صدر تھے۔میں نے اس پر بڑا شور کیا۔جنرل مشرف نے جس دن ملا عمر ضعیف کو گرفتار کروایا اس پر بھی احتجاج کیا۔ایک دن چودھری نواز جو اس وقت قونصل جنرل تھے انہوں نے مجھے قونصلیٹ بلوایا اور کہا کہ آپ نے اپنی ڈائری میں جنرل اسد درانی اور قونصلیٹ کو پاکستانیوں کی گرفتاری پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے جو سرا سر غلط ہے۔میں نے اپنے دوست قونصل جنرل سے کہا دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ اس عمارت سے یہ گندہ کام نہیں کرایا جا رہا تو میرے دوست دل پر ہاتھ نہ رکھ سکے۔میں جانتا تھا کہ ساتھ والے پورشن میں بیٹھے ایک مونچھوں والے شخص نے اس مکروہ کام کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے اور وہی ان پاکستانیوں کو پکڑوا رہا ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے نواز شریف کے ساتھ رہے ہیں۔

میرے اس کالم میں صاف لکھا تھا کہ یہاں غریبوں کی کمائی لوٹنے میں جنرل اسد درانی شامل ہے ۔یہ وہی مہاشے ہیں جو ہندوستانی جرنیل سے مل کر کتابیں لکھنے کا قبیح کام کر چکے ہیں اور وہی فنکار ہیں جو اصغر خان کیس کے نامزد ملزم ہیں(ملزم سے مجرم تک قیامت کی کالی جمعرات کا انتظار کیجئے)جنرل اسد درانی ایک خونخوار شخص بن چکا تھا اسے واک کرتے ہوئے اکرم گجر نے کہا حضور چار نامور پاکستانی اندر ہیں ہیں کرپا کیجئے جواب دیا چار سو بھی پکڑے جائیں اس سے مجھے کیا فرق پڑتا ہے۔کل رائل نیوز کے پروگرام میں جنرل حمید گل کے صاحبزادے فرما رہے تھے کہ مارشل لاء کا دور بہتر تھا اس ٹھنڈیکمرے میں میرے پسینے چھوٹ اور مجھے ١٩ مارچ ٢٠٠٢ کی وہ دوپہر یاد آ گئی جب مجھے اوڈی واکس ویگن کی ڈیلر شپ سے دفتر سے اٹھا لیا گیا تھا۔مانا کہ یہ ایک لالچی خود غرض شخص کی معاندانہ کاروائی تھی مگر جمہوری دور میں یہ کبھی نہیں ہوا ہمارے ساتھ شاہد امین خالد محمود سفار ت کاری کا عرصہ چکے تھے انہوں نے ہمیشہ شفقت پیار اور محبت سے کام لیا۔وہ اس قدر بے مروت نہ تھے کہ اختلاف کی صورت میں بیرون ملک کی جیلوں میں بند کرا دیتے۔کئی بار اسکول کے معاملات پر ان سے اختلاف ہوا مگر اس قدر زیادتی کہ باہر کے ملک میں اپنے پاکستانیوں کو جیل بھجوا کر غصہ ٹھنڈ ا کیا۔شائد یہ ہمارے ان کرموں کی سزا تھی یا جزاء کہ ہم نے لسانیت پرستی کے خلاف جہاد میں فوج کا ساتھ دیا اور سلیم معینی جیسے شخص ڈیپورٹ ہوئے۔

ماں جی ایک انتہائی پیار کرنے والی ماں تھی تہجد گزار اور سب کی بے جی۔محلے میں بے جی کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ہم جب ہری پور ہزارہ سے گجرانوالہ آئے تو والد صاحب نے ایک برتن بنانے والی فیکٹری لگائی فیکٹری کیا اسے کارخانہ کہہ لیجئے۔وہ خود بھی محنت کرتے اور ساتھ میں چار چھ کاریگر بھی رکھے تھے گجروں کی ایک گوت چوہان ہے جس سے ہمارا تعلق ہے پچاس کی دہائی میں چوہان میٹل ورکس کے نام سے کام شروع کیا۔والدہ صاحبہ بھی انہی کے ساتھ تھیں۔ہم نے ہمیشہ گھر میں لویریں رکھیں۔ماں جی محلے کی ایک شفیق دیندار خاتون تھیں بچے صبح صبح لسی لینے آتے تو بے جی انہیں گلس بھر لسی دیتیں ان کی ایک عادت تھی کہ لسی میں پانی زیادہ کر دیتیں والد صاحب کے لئے ایک جگ لسی کا الگ کرنے کے بعد جو لسی کے ساتھ ہوتا اس کا بھگتان ہم بھگتتے اور شور مچایا کرتے اک جگ لسی دا پورا پانی کسی دا۔کہا کرتیں گزارا ہو جائے گا۔گھر میں گوجری بولتیں۔ہمیشہ کہا کرتیں کہ اللہ بھی قران میں کہتے ہیں کہ وہ لوگ اچھے نہیں ہوتے جو چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لین دین میں بخل کرتے ہیں۔ان کی اس عادت نے انہیں محلے میں مقبول بنا دیا۔لوگوں کے گھروں کے مسلے مسائل حل کراتیں۔آس پاس کی وہ بچیاں جو دوسسے شہروں سے آئیں انہیں گھر میں کسی بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تو کہتیں ماں باپ کو نہیں بتانا میں تمہاری ماں ہوں۔اللہ بخشے میں نے انہیں کبھی اہتمام کے ساتھ کھانا کھاتے نہیں دیکھا اور نہ ہی سوتے۔ننید اتنی آتی تھی کہ مصلے پر ہی سو جاتیں۔کئی بار کہا بے جی آرام کر لیا کریں کہتیں اس دنیا میں جس نے آرام کیا وہ بے آراما ہو گا۔

بے جی بڑی سوشل خاتون تھیں سیاست پر بھی گہری نظر رکھتیں تھیں۔ان کا تعلق موضع لسن ضلع ایبٹ آباد سے تھا۔چیچی گجر تھیں ہم چوہان تھے انہیں کبھی کبھار تنگ کرتے چیچی پیچی تو کہتیں تم آکڑ خان چوہانوں کے گھر میں کوئی چوہان ہوتیں تو لگ سمجھ جاتی میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ماں اپنی ہی بہترین ہوتی ہے لیکن چودھری برخودار کی زوجہ زیلخا بی بی نے انہیں ایک جد و جہد والے دور سے بڑی محنت سے متوسط طبقے والی برادری میں شامل کیا۔اللہ پاک ان دو پاک روحوں کو جنت کے اعلی مقام میں جگہ دے۔گجرانوالہ کہ پرانے بسنیک ارائیں اور گجر ہیں کشمیری برادری مہاراجہ کشمیر کے ظلم و ستم سے تنگ لوگوں میں سے ہے شہاب نامہ پڑھئے ہاتو جو یہاں کی منڈیوں میں کام کیا کرتے تھے وہ پنجاب کے میدانوں میں کشمیر سے آ کر محنت مزدوری کرتے تھے انہوں نے ہجرت کی اور جموں کے ساتھ منسلکہ علاقوں میں آبادی اختیار کی زیادہ تر خواجے میر بٹ سیالکوٹ گجرانوالہ اور لاہور میں آباد ہوئے اللہ پاک نے انہیں آزادی کے رنگوں میں رنگا۔ارائیوں کی اس بستی میں ہمارا کوئی دوسرا گھر نہ تھا۔لیکن دوسرا تیسرا نہیں سارا محلہ اپنا ہو گیا چاچا ابراہیم،کالی پگ والے مہر نبی بخش چاچا عنائت یہ سارے اپنے ہی تو تھے۔١٩٦٤ میں بی ڈی ممبر کا الیکشن لڑا والد صاحب کامیاب ہوئے چاچا خوشی محمد شریف لطیف یہ سب والد صاحب کے دست و بازو بنے۔والد صاحب کی جیت کے پیچھے بھی بے جی کا ہاتھ تھا۔

١٩٦٨ میں والد صاحب نے سندھ میں زمینیں خریدیں۔٦٨ سے ٧٥ کا یہ دور یو ں تو سات سال کا عرصہ ہے مگر اسے ساتھ صدیاں کہہ لیجئے ہمیں بڑی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا۔بے جی ایسے میں ڈٹ گئیں کہا گیا کہ بچوں کو لے کر نلہ ہری پوی چلی جائو کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہر حال میں بچوں کو پڑھائوں گی اور شائد وہگھڑی تھی جس نے ہمیں سنبھالا دیا بھائی جو بڑے نازک مزاج تھے فوج میں بھرتی ہو گئے کمانڈو بن گئے میں نے پولی ٹیکنیک لاہور میں داخلہ لیا صبح جاتا شام کو گھر لوٹتا۔غرض ہم نے کمر کس لی بہن نے ایک نجی اسکول میں پڑھانا شروع کیا۔بے جی ٹوپیاں تک سیتی رہیں اور ہم ١٩٧٥ میں اس تکلیف دہ زندگی سے نکل گئے۔والد صاحب واپس آئے گجرانوالہ میں کچے کا کاروبار کیا واپڈا کے ٹھیکے دار بنے اور چار سال میں صنعت کاروں کے اس شہر میں بمبئے براس والوں کے بعد چودھری اقبال گجر کے علاوہ تیسری مرسیڈیز ہماری تھی۔حیف اور افسوس ان عورتوں پر جو خاوندوں کا ساتھ چھوڑ دیتی ہیں جنہیں اپنے علاوہ کچھ اور نہیں سجھائی دیتا۔اور افسوس اس اولاد پر جو کھاتے پیتے ڈکارتے اپنے ماں باپ کی نافرماں بردار ہو جاتی ہے۔ کاش کوئی ان جیسی مائوں کا راستہ اپناتا تو یوں گھر برباد نہ ہوتے۔

گجرانوالہ میں اس کے بعد کے مراحل آسان نہ تھے بلدیاتی انتحابات میں مرحوم بھائی ناظم کا الیکشن لڑے جن کے خلاف لڑے سمجھئے وہ دوسرے ن لیگئے تھے حد سے زیادہ غنڈے شناختی کارڈ کی مشینیں رکھنے والے لوگوں کے ووٹ خریدنے والے اس الیکشن میں پنجاب پولیس تھانہ گرجاکھ نے حد کر دی۔پولیس نے لڑائی شروع کر دی لاٹھی چارج کیا اور شام کو جیتا ہوا الیکشن ہروا دیا۔ایسے میں تنائو کی کیفیت تھی ۔ایسے میں بے جے کو دیکھا وہ گلی کے کنارے کنارے چلتی مخالف کے کارخانے گئیں جیتنے والے سے کہا کہ وہ ڈھول نہ بجائے اور نہ ہی ہمارے گھر کے سامنے سے گزرے۔اللہ انہیں جنت بخشے انہوں نے ایک بڑے جھگڑے سے بچا لیا ورنہ اس شام خون خرابہ ہو سکتا تھا۔وقت گزر گیا ہے۔مجھے بے جی کے ساتھ گزارے دن بہت یاد آتے ہیں شائد ١٩٩٠ کا حج تھا میری پاجیرو میں حج کیا ٹھنڈی گاڑی میں سردی لگی تو میں نے کمبل لے دیا کہنے لگیں بیٹا مزہ نہیں آیا جب تک کوئی تکلیف نہ ہو حج کیسا۔پھر ایک بار کدی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی اور حرم سے جب واپس ہوئے تو پسینے چھوٹے تو کہنے لگیں اب حج ہوا ہے۔

ہمیشہ کہا کرتیں کہ جوان اور گھوڑے کا کوئی دیس نہیں ہوتا۔بچپن میں پائوں میں خارش ہوئی تو کہا میرا بیٹا بڑا سفر کرے گا۔پھر کہاں کہاں نہ گئے یورپ مشرق بعید جرمنی یہ شائد ماں کی دعا تھی۔میں نے جب ڈپلومہ کیا تو تو نوکری کے لئے جمعیت کے دوستوں سے درخواست کی لاہور جمعیت کے ایک ناظم ہوا کرتے تھے ان کا نام حفیظ تھا انہوں نے رانا موٹرز لاہور کے جناب اللہ داد خان نے ملوایا یہ ملاقات کوئی ڈیڑھ ماہ کی جد وجہد کے بعد ہوئی۔ایک دن وہ مل ہی گئے۔رات کو جب گھر لوٹا تو بے جی سوت کات رہی تھیں چرخے کے ساتھ بنی پونیاں سامنے والے اندر پڑی ہوئی تھیں تو میں نے انہیں پیچھے سے گھیر لیا بانہوں میں لے کر کہا میری ماں میں تمہیں حج کرائوں گا،کہنے لگیں پتہ نہیں بڑی بڑی باتیں کرتے ہو لاہور جانے کا کرایہ نہیں مکے لے جائو گے۔میں نے ان کے ہاتھ پکڑ کر دعا کرائی کہ اللہ مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ حج کرا دے آمین۔اور وہ وقت ١٩٨١ میں آ یا حج کیا مختلف ملکوں میں گئیں۔

دوستو! وقت گزر جاتا ہے جن کی مائیں زندہ ہیں ان سے درخواست ہے کہ ان کا خیال کریں۔وہ چلی جائیں گی تو یاد کرو گے۔بے جی آپ کو ہم سے بچھڑے سولہ سال ہو گئے ہیں۔آپ ایک ڈاکخانہ تھیں سارے بچوں کی شکائتیں سن کر کہا کرتی تھیں او جانے اللہ خیر کرے گا۔آج غلطی کا جواب پتھر سے دیا جاتا ہے مہینوں بھائی بات نہیں کرتے۔عورتیں عورت سے چڑیلوں کا روپ دھار چکی ہیں گھروں سے برکت اٹھ گئی ہے۔وہ بھائی جو لڑ جھگڑ کر راضی ہو جاتے تھے وہ سر پھٹول میں مصروف ہیں او جانے سے کوئی کام نہیں لیتا۔ایک چھتری ایک درخت اور سایہ دار درخت چلا گیا۔گجرانوالہ کے بڑے قبرستان میں دفن ماں آپ بہت یاد آتی ہیں۔وہ میری گرفتاری پر پریشان ہو گئیں مجھے جدہ جیل میں فون پر تسلی دیتی رہیں مگر رات کو مصلے پر روتی رہیں اکہتر دن کے بعد جب میں بچوں سمیت پاکستان واپس آیا تو میری حالت دیکھ کر تڑپ اٹھیں انہیں برین ہیمرج ہوا نلہ سے پمز چھ گھنٹوں میں پہنچیں سترہ دن بیمار رہیں اور ٢٢ جون کو اللہ کو پیاری ہو گئیں۔جب بھی غصے میں ہوتا کہتیں او جانے۔اس اللہ پر اعتماد کرنے والی ماں کو سلام جنازہ اتنا بڑا کہ کچھ نہ پوچھیں سخت گرمی میں ہلکی ہلکی پھوار نے باغبانپورہ سے بڑے قبرستان تک ساتھ دیا۔زعیم ملت مولانا رحمت اللہ نوری نے جنازہ پڑھایا حافظ عبدالرحمن مکی نے دعا کرائی بارش اتنی تیز ہو ئی کہ اس طرح محسوس ہوا کہ شائد اللہ کے ہاں قبولیت کا شرف پا گئی ان کی ۔۔او جانے

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Engineer Iftikhar Chaudhry Nawaz Sharif pakistan report World پاکستان دنیا رپورٹ نواز شریف
Zaeem Qadri
Previous Post حمزہ شہباز لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں، زعیم قادری
Next Post بھوک مرتی صحافت
Journalism

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close