Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور اس کا تدارک

May 3, 2017 0 1 min read
Extremism
Extremism
Extremism

تحریر : ایمان ملک
گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہےجہاں پر یہ بات حوصلہ افزا ہے وہیں پر یہ تلخ حقیقت بھی اپنی جگہ پر موجود ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ مکمل طور پر کبھی بھی پاکستان سےختم نہیں ہو سکتا جب تک کہ ان عوامل کا تدارک نہ کیاجائے جو تشدد پسند انتہا پسندی کیلئے کارفرما سمجھے جاتے ہیں۔
بلا شبہ کسی بھی معاشرے میں نوجوان نسل کو “تبدیلی کا انجن” سمجھا جاتا ہے۔اور اگر پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا بغور مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ تشدد پسند انتہا پسندی کے خاتمے اورامن کے قیام کیلئے پاکستان کی حکمت عملی میں نوجوان نسل کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ مگر پھر بھی ہر سال انتہا پسند قوتیں ملک میں سےایسے لا تعداد ہونہار بچوں کو اپنےجال میں پھنسانے میں کامیاب ہو جاتیں ہیں جو یقینی طور پر مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اور یہ وحشی صفت انتہا پسند تنظیمیں ان بچوں کو موت اور تباہی کی وادی میں تو دھکیلتی ہیں ہی پر انہیں انکے ہی اپنے ہم وطنوں پر بطورِخود کش بمبار استعمال کرکے بے شمار گھرانوں کو اجاڑ دینے کا با عث بھی بنتیں ہیں۔۔

یاد رہے کہ نورین لغاری کے کیس سے قبل ما ضی میں بھی پاکستان میں تعلیم یافتہ نوجوان نسل دہشت گرد تنظیموں کے چنگل میں پھنستی رہی ہے۔ جن میں سعاد عزیز، ازفر عشرت، حافظ ناصر قابل زکر ہیں جن کے نام ساںحہ صفورا کے بعدتحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئے۔ واضح رہے کہ سعاد عزیز انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) سے بی بی اے(گریجویٹ) تھا۔اور اس سے قبل سعاد بیکن ہاؤس سکول سسٹم سے فارغ التحصیل بھی تھا، جس نے دوران تحقیقات سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی منصوبہ سازی کا اعتراف بھی کیا ۔ جبکہ ازفر عشرت ایک پروفیشنل انجنیئر تھا۔اور جو سر سید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا گریجویٹ تھا اور جس نے سنہ 2011 میں دہشت گردی کی دنیا میں قدم رکھا۔ازفر کو بم بنانے اور ان بموں میں الیکٹرانک سرکٹس کو بطور ٹائمر استعمال کرنے میں خاصی مہارت حاصل تھی۔ جب کہ ازفر اور سعاد کے برعکس حافظ ناصر نے یونیورسٹی آف کراچی سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی ہوئی تھی مگر پھر بھی وہ خود کو دہشت گردانہ سوچ کی حامل تنظیموں سے محفوظ نہ رکھ سکا۔اور سنہ 2013 میں وہ ان دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوا۔ حافظ ناصر ایک تربیت یافتہ دہشت گرد تھا جسے برین واشنگ اور نوجوان نسل کو جہادی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مہارت حاصل تھی۔ اور بعد ازاں، حافظ ناصراور سعاد عزیز کو ملٹری کورٹ کی جانب سے سانحہ صفورا سمیت متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کی پاداش میں سزائے موت سنائی گئی۔

اب سب سے اہم سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں اتنی آسانی سے کیسے اپنے شرپسند مقاصد میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔اور پھر یہ تنظیمیں آخر ایسا کیا گھول کر پلاتی ہیں کہ ہمارے اچھے خاصے پڑھے لکھے بچے جو تعلیم یافتہ گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ ان درندہ صفت شیطانوں کے جھانسے میں آجاتے ہیں۔ اِس سوال کا جواب ایک سطر میں تلاش کرنا، ناممکن سی بات ہے کیونکہ متعدد عوامل ایسے ہیں جو نوجوانوں کو انتہاپسندی کی آگ میں دھکیلنے کا باعث بنتے ہیں۔ مگر واضح رہے کہ کسی بھی تنظیم کا انتہا پسندانہ دائرہ اثرکبھی بھی محض واحد عُنصر کے طور پر لوگوں کو متاثر نہیں کرتا بلکہ یہ ایسے عوامل کا مجموعہ ہوتا ہے جو شر پسند تنظیموں اور انکے ظالمانہ ایجنڈے کو معاشرے میں ترویج بخشتے ہیں۔

بنیادی طور پر وہ نفسیاتی و سماجی مسائل جو نوجوان نسل میں ہیجان پیدا کرنے کا باعث بنتےہیں اور ان کے ماحول، معاشرے بشمول پولیٹیکل اکانومی کے حوالے سے ان میں عدم اطمینان کا بیج بوتے ہیں۔ ایسے عوامل “پُش فیکٹر”کہلاتے ہیں جو نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب راغب کرتے ہیں اور یہ عدم اطمینان کی کیفیت ان کے دل و دماغ پر گہرے نقوش بھی کندہ کرتی ہے۔اور دوسرا پُش اور پُل فیکٹر ایسے عوامل اور شرائط پر محیط ہے جو نوجوانوں کو قائل کرتا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم کا باقاعدہ حصہ بنیں کیونکہ وہ تنظیم انہیں ان کے اس عدم اطمینان اور ہیجانی کیفیت کے حوالے سے متبادل بیانیہ مہیا کرتی ہے جسے وہ اپنی فطرت کے قریب تر سمجھتے ہیں اور ان شر پسند تنظیموں کے چُنگل میں دانستہ اور غیر دانستہ طور پر پھنستے چلے جاتے ہیں۔
چونکہ یہ دہشت گرد تنظیمیں برین واشنگ اور پروپیگنڈہ وار جیسی جنگی تکنیکوں میں خاصی مہارت رکھتی ہیں۔ لہٰذا ان کے ان جنگی حربوں کے سامنے ہماری جامعات کے طلبہ، طالبات اور ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت، دونوں ہی غیر موثر ثابت ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے تدریس گاہوں میں “تنقیدی سوچ کی افزائش” کا شدید فقدان ہے جو کہ دورِ حاضر کے اس نازک وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس سے پاکستان اِس وقت گزر رہا ہے۔ یاد رہے کہ جہاں پاکستان کو ملٹری آپریشن “ضربِ عضب” سے حاصل کردہ اپنی کامیابیوں کو برقرار رکھنا ہے وہیں اسے معاشرے سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی چُن چُن کر نکالنا ہے۔ علاوہ ازیں اُسے اپنے متبادل بیانیے کو بھی معاشرے میں فروغ دینا ہے تاکہ ان درندہ صفت تنظیموں میں مزید بھرتیاں مکمل طور پر منقطع ہو جائیں۔

ایسی صورتحال میں اگر پاکستان کی نامور جامعات سے نوجوانوں کی انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے کی خبریں آہیں گی تو پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی کے قومی بیانیے پر ضرور سوال اُٹھیں گے جس کی ذمہ داری بلا شبہ پاکستان کی حکومتی ایوانوں کے ناتواں کندھوں پرعا ئد ہوتی ہے۔ مزید براں، یہ بھی ایک قابلِ غور امر ہے کہ پاکستان گزشتہ ڈیرھ دہائی سے حالت جنگ میں ہے جہاں آئے دن بم دھماکوں اور خود کُش حملوں کی خبریں ہمارے ٹی وی چینلز کی زینت بنتیں ہیں، چنانچہ ہمارے بچے (نوجوان نسل) بھی ان خبروں سے مستفید ہوتے ہیں مگر (ماسوائے اِیکا دُکا چینلز کے) سب چینلز صرف معلومات تو دے رہے ہیں مگر ایجوکیشن یعنی تعلیم کا عُنصر کہیں گلیمر کی چکاچوند میں کھو سا گیا ہے۔ جسے از سرِ نو دریافت کرنےکی اشد ضرورت ہے۔

اِس کے علاوہ پاکستان کو اپنے تعلیمی نصاب میں بھی دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو “قابل عبرت اور ناپسندیدہ شخصیات” بنا کر نوجوان نسل کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ شرپسند تنظیموں میں شمولیت تو درکنار کبھی ہمارے نوجوانوں کو اُن کی ہمدردی،معاونت اور تقلیدتک کا خیال بھی نہ آئے ۔ بلا شبہ دہشت گردی ایک عالمی نوعیت کا حامل مسئلہ ہے جس میں ہر کسی کا کردار اہم سمجھا جاتا ہے۔ حتٰکہ معاشرے، درسگاہوں، تدریسگاہوں اور والدین کا بھی۔ اِس ناسور کا اپنے معاشرے سے قلع قمع کرنے کیلئے ایک ایک فرد کو اپنے اپنے حصے کا چراغ روشن کرنا پڑے گا تب جا کر کہیں اُجالے اور روشنیاں ہماری آنے والی نسلوں کی زندگیوں کا مقدر بنیں گی۔

لہٰذا اِس ضمن میں سب سے اہم ذمہ داری والدین کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے (سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر) سوشل اکاؤنٹس پر نظر رکھیں اُن کے موبائل فونز مانیٹر کریں۔ اپنے بچوں کو اتنا اعتماد مہیا کریں کہ وہ ہر ایک بات بلا کسی جھجک کےاپنے والدین سے شیئر کر سکیں۔ یہ بات ضرور قابل غور ہے کہ کہیں نہ کہیں والدین اور بچوں کے مابین بڑھتا ہوا خلاء بھی نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے رجحان کا باعث ہے۔

Terrorist
Terrorist

المختصر، ستر کی دہائی میں براعظم یورپ میں دہشت گردوں کی ریکروٹنگ سب سے زیادہ اُن کی یونیورسٹیوں (جامعات) سے ہوتی تھی ، لہٰذا یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ برطانیہ نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنی جامعات میں طلبہ، طالبات اور اساتذہ کی “ای میلز مانیٹرنگ” کا آغاز کیا ہے پاکستان بھی اُسی طرز پر کوئی موثر یعنی “قابلِ عمل حکمت عملی” تیار کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، آئی ایس پی آر یعنی پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ بھی اِس ضمن میں پاکستان کے چیدہ چیدہ تعلیمی اداروں میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی لیکچر سیریز کا آغاز کر کے براہ راست اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس سے نوجوان نسل کو اپنی اہمیت کا اندازہ ہو گا نیز ان میں اپنے وطن کے حوالے سےا حساسِ ذمہ داری بڑھے گی۔

تحریر : ایمان ملک

Share this:
Tags:
Extremism pakistan prevention terrorism youth انتہا پسندی پاکستان تدارک دہشت گردی نوجوان نسل
Mian Nawaz Sharif
Previous Post میاں صاحب عینک کا شیشہ صاف کریں
Next Post ڈان لیکس پر تحقیقات کا مخمصہ
Dawn Leaks

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close