کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کے ہمراہ یوم شہادت حضرت امام زین العابدین کے موقع پر شاہ فیصل کالونی میں برآمد ہونے والے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کرتی رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں فرقہ ورآنہ ہم آہنگی اور اتحاد و بین المسلمین کا فروغ میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کی فہم و فراست کا کردار نمایاں ہے۔
حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ یزیدی قوتوں کے خلاف نبرد اذما ہونے کے لئے حسینی کردار کی ضرورت ہے شہداء کربلا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت آج اسلام دنیا کے چپے چپے میں پھیلا اس موقع پر جلوس میں موجود علماء و ذاکرین اور جلوس کے منتظمین نے حق پرست اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اور عشرہ محرم اور یوم شہادت امام زین العابدین کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس میں حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات کرانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحاد و بین المسلمین کے فروغ کے لئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
یوم شہادت امام زین العابدین کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس پر عزداران حسین کو سہولیات کی فراہمی ماتمی عزاداروں کو بروت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کی جانب سے استقبالیہ ،سبیل کیمپ اور خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے فوری طبی امداد ی کیمپ کا کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عزداروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون سے بلا تفریق عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران محدود وسائل کی باوجود عزادران حسین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ یقینی بنا یا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کی جدو جہد جاری رکھ کر عوام کو مثالی ماحول فراہم کریں گے۔

