کھاریاں: ستارواں فری آئی کیمپ صمد آئی کلینک جی ٹی روڈ کھاریاں میں انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں آنکھوں کے مریضوں کا فری چیک اپ فری فیکو لیزر آپریشن ، فری ادویات اور عینکیں دی گئیں ۔ اس فری آئی کیمپ میں بیس مریضوں کے فیکو لیزر آپریشن کیے گئے ۔ اس کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر فاروق احمد نے کہاکہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد فلاحِ انسانیت اور اپنے والدین اوربیٹے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فری آئی کیمپ لگایا گیاہے۔ جس میں بیگم و چوہدری رزاق (ناروے) نے خصوصی تعاون کیا ہے ۔ جن کا مقصد آنکھوں کے مریضوں کا فی سبیل اللہ علاج کرنا تھا۔ اس فری آئی کیمپ میں سینکڑوں آنکھوں کے مریضوں نے چیک اپ کروایا اور فری ادویات کے علاوہ فری عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔ اس فری آئی کیمپ کا افتتاح ملک اکرام اعوان ڈوگہ نے کیا اور فیکو آئی سرجن ڈاکٹر محمد شفیق لودھی ،ڈاکٹر فاروق احمد ،سید حیدر شاہ بخاری ،صحافی محمد اشفاق شاہین اور صحافی اُلفت حسین نے شرکت کی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
