گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے وفاقی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک سے غریب مکائو مہم پر عمل پیرا ہیں ، وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے کسی بھی محکمہ نے عام آدمی کے ریلیف کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے ، ماہ سوائے اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کرنے کے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ جو مہنگائی کا سیلاب غریب عوام پر آ پڑتا ہے ، اس کا کوئی احساس نہیں کرتا ، وقت آ گیا ہے کہ اقتدار کے پجاری جلد ہی عوام میں ہوں گے اور ووٹوں کی بھیک مانگتے نظر آئیں گے ، لیکن میڈیا کی بدولت عوام باشعور ہو چکے ہیں اور ان کو پتہ ہے کہ اقتدار کی خواہش مند قوتوں نے گزشتہ چار سالوں میں عوا م پر ظلم و ستم کے جو بم گرائے ہیں وہ کم نہیں ،عوام آئندہ انتخابات میں تبدیلی لے کر آئیں گے ، عمران خان کے پاس ایک بہترین ٹیم ہے جو کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
