گجرات : الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدی خواتین کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا، ادویات تجویز اور مہیا کی گئیں ، اور علاج معالجہ کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ، لیڈی ڈاکٹر ضمیر مختار اور ڈاکٹر ماہم عاقب نے خواتین قیدیوں کو راہنمائی فراہم کی اور ادویات فراہم کیں ، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے شعبہ جیل خانہ امور کے انچارج چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق سلیم بھی موجود تھے ، سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک عطاء اللہ کے الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے گجرات جیل کے قیدیوں کیلئے کئے گئے اقدامات اور مختلف انواع کی سہولیات فراہم کرنے کے جذبہ کی تحسین کی اور الخدت کے راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
