کھاریاں : نوجوانوں میں صحت سرگرمیوں کو عام کرنے کے لئے کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہے ، لمے شریف میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں علاقہ کی بہترین 64ٹیموں نے حصہ لیکر ثابت کر دیا ہے کہ نوجوانوں کی اگر سرپرستی کی جائے تو وہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر ملک زاہد حسین پنڈی ہاشم ، ممتاز سماجی شخصیت ملک طارق پپو لمے شریف اور ممتاز سماجی کاروباری شخصیت ملک عامر نواز پنڈی ہاشم نے مشترکہ طورپر کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں سرپرستی جاری رکھی جائے گی ، جیتنے والی ٹیموں کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
