گجرات: بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد عوام اور کاروباری حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ، لیکن 48گھنٹے گزرنے کے ساتھ ہی ایک بار پھر بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے نہ صرف عام آدمی متاثر ہو رہا ہے ، بلکہ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات کسی بھی محکمہ کے اعلیٰ افسران نے بتانے سے انکار کر دیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
