گوجرانوالہ : پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ٹاؤن ناظم راؤ اکرام خاں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریب محنت کش عوام کی پارٹی ہے اور بلاول زرداری بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کالونی میں الیاس عادل کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ سے شبیر مغل، سردار عظیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ رائو اکرام خاں نے کہا کہ آمریت کی باقیات آج ایک بار پھر جمہوریت کیخلاف اقدامات کیلئے کوشاں ہیں اور جب تک آمریت کی باقیات باقی رہیں گی جمہوریت کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہے گا، صدر آصف علی زرداری بہتر طریقے سے ملک کو چلا رہے ہیں اور بھٹو خاندان نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کرنے کو اپنا شعار بنایا ہے اور اس ملک کیلئے جانوں کے نذرانے بھی بھٹو خاندان نے ہی پیش کئے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
