بھمبر (جی پی آئی) بھمبر اور گرد و نواح میں گرمی کی شدید گرمی کی لہر جاری لوگ گھروں میں دبک گئے بازاروں میں ویرانی چھا گئی دن کو چلنے والی گرم ہواؤں نے نظا م زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا تفصیلات کیمطابق بھمبر اور گرد ونواح میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے سورج سارا دن آگ اگلتا رہا اور گرم لو کے تھپیڑوں نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا شدید گرمی اور لو کے باعث بازاروں میں ویرانی چھائی رہی جبکہ لوگ گرمی سے بچاؤ کیلئے ٹھنڈے مشروبات سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ کنوؤں ،ٹیوب ویلوں اور چشموں پر نہا کر گرمی کی شدت کم کرتے دکھائی دیئے عوام علاقہ نے ماہ جون میں شروع ہونیوالی شدید گرمی پر سکولوں میں چھٹیاں دینے کا مطالبہ کیاہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
