بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج دن 12بجے مرکزی امام بارگاہ سے بر آمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سبزی چوک میں پہنچے گا جہاں پر ذاکراین محرم الحرام کے حوالے سے خطاب فرمائیں گے اور عزادار زنجیر زنی کرینگے اس کے بعد ذوالجناح کا مرکزی جلوس شام کو مرکزی امام بارگاہ مین اختتام پذیر ہو گا 10محرم کے حوالے سے بھمبر میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اس کی مانیٹرنگ کیلئے مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس آفیسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں صحت عامہ کے ڈاکٹر عملہ اور ریسکیو1122کے عملے کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
