گجرات: تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود سرکاری خزانے سے رقم نہ ملنے پر ٹھیکیداروں کا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹینڈرز کے مطابق ضلع گجرات میں تعمیراتی کام مکمل کرنے والے سینکڑوں ٹھیکیدار حکومت پنجاب اور دیگر سرکاری اداروں سے فنڈزبروقت وصول نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور انہوں نے گجرات میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں ، ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8سال کے دوران جتنے بھی تعمیراتی کام کیے گئے ہیں وہ مکمل ہو چکے ہیں ، اور سرکاری اداروں نے اپنی سرئوے رپورٹس بھی مکمل کر لی ہیں ، مگر پھر بھی حکومت کی جانب سے رقم وصول نہیں ہو رہی ، لہٰذا ہم مذید کسی بھی قسم کے تعمیراتی کام تب تک نہیں کرینگے جب تک ہمیں ہمارے بقایا جات حکومت ادا نہیں کر دیتی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
