لالہ موسیٰ(جی پی آئی)قاضیاں روڈ پر نکاسی آب نہ ہونے پر پانی کی بھرمار سڑک ٹھوٹ پھوٹ کا شکار اہل علاقہ کو آمد رفت میں مسائل کا سامنا تفصیل کے مطابق قاضیاں کرم شاہ کی مین سڑک ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور روڈ پر نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو آمد رفت میں پریشانی کا سامنا ہے جب کہ تین سکول اسی سڑک پر واقع ہیں جس میں سینکڑوں طالبات تعلیم حاسل کر رہی ہیں جن کو بھی آمد رفت میں پریشانی کا سامنا ہے اس موقع پر اہل علاقہ نےDCOگجرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ قاضیاں کرم شاہ کی واحد سڑک کی تعمیر اور نکاسی آب کا مناسب انتظام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ اہل علاقہ کو ریلیف مل سکے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
