گجرات (جی پی آئی) قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت کرم کے بادل 29دسمبر کو بعد نماز عشاء جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں منعقد ہو گی ، جس کی صدارت جگر گوشہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کرینگے۔
جبکہ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی منعقد ہو گی ، جس میں ملک کے ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم شرکت کرینگے ، محفل کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
