کھاریاں (جی پی آئی) محکمہ واپڈا کے میٹر ریڈروں کی بادشاہت گھروں کی ریڈنگ آفس میں بیٹھ کر ہی کرنے لگے ، صارفین کو اضافی یونٹوں کے ٹیکے ، گیپکو سب ڈویژن نمبر1کھاریاں کے دیہاتی علاقوں میں میٹر ریڈر جانے سے گریز کرتے ہیں ، اور آفس میں بیٹھ کر کاروائی مکمل کر لیتے ہیں ، جسکا خمیازہ ہر ماہ صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے اووربلنگ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ وہ رہا ہے ، اوپر سے قیمتوں میں بھی ہر ہفتے اضافہ کیا جا رہا ہے ، گزشتہ ریڈنگ میں ہر صارفین کو فی میٹر 70سے زائد یونٹیں اضافی ڈالی گئی تھیں ، جس سے ہر بل میں کم از کم 500روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔
جس سے لوگ پریشان ہیں ، کچھ لوگ تو آفس میں رابطہ کر کے بجلی میں کٹوئی کروا لیتے ہیں مگر اکثریت کو یہ معلومات ہی نہیں ہیں کہ کس طرح کام کروائیں ، عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹر ریڈروں کو صحیح ریڈنگ کرنے کا پابند بنایا جائے ۔
