سوہدرہ : جب بھی پیپلز پارٹی عوامی قوت کے ذریعے اقتدار میں آئی اس کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں ، آج صورتحال مختلف نہیں مگر عوام کی بھرپورحمایت اور تعاون کے سبب نہ صرف سازشیں ناکام ہوئیں بلکہ ہر میدان میں قیادت کی مثبت حکمت عملی کے سبب سرخروئی حاصل ہوئی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما چوہدری اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی ورکروں سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک منتخب وزیراعظم کو بدترین سازش کے تحت منظر سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، لیکن تمام سازشی عناصر جان لیں یہ خطرناک کھیل انہیں بہت مہنگا پڑے گا ، کیونکہ پیپلز پارٹی کے جیالے ورکر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
