وزیرآباد(جی پی آئی)کوئٹہ میں ہونے والے انسانیت سوز واقعہ کیخلاف وزیرآباد کی مختلف تنظیموں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، شیعہ برادری کا ایک بڑا احتجاجی جلوس ملت جعفریہ کے رہنما محمد حسین جلوی کی قیادت میں امام بارگاہ مہاجرین سے شروع ہوا جس میں خواتین سمیت سینکڑوں مظاہرین شامل تھے۔


