گجرات: (جیوڈیسک)گرلز گائیڈ طالبات میں وطن سے محبت کے جذبہ کو اجاگر کرتی ہے ، اور گرلز گائیڈ کے ذریعے طالبات میں بہتری کا مشن پیدا ہو سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کمشنر گرلز گائیڈز مسز نعیمہ اختر نے گزشتہ روز گورنمنٹ غریب پورہ گرلز ہائی سکول گجرات میں گرلز گائیڈ سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گرلز گائیڈ نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور گرلز گائیڈ کے ذریعے طالبات ترقی کی منازل طے کر سکتی ہیں ، انسٹرکٹر مس فردوس نے گرلز گائیڈ کے حوالہ سے طالبات کو آگاہ کیا اور ان کی تربیت کی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
