گجرات (جی پی آئی)پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا ایک اہم اجلاس بروز جمعرات 19-7-2012کو بوقت 10بجے صبح گورنمنٹ زمیندار ہائی سکول گجرات میں ضلعی صدر محمد عامر بوٹا کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہے ، جس میں مہمان خصوصی صوبائی چیئرمین پنجاب ایجوکیٹر ز ایسوسی ایشن چوہدری محمد صفدر ہونگے ، اجلاس کے انتظامات علی حسن چیئرمین ضلعی گجرات اور طارق مجید تحصیلی صدر نے مکمل کر لئے ہیں ، پنجاب کابینہ کے اراکین کے علاوہ ضلع گجرات ، تحصیل گجرات ، تحصیل کھاریاں ار تحصیل سرائے عالمگیر کے عہدیداران اور اراکین شرکت کریں گے ، ایجوکیٹرز کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ، نیز نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز اساتذہ کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا ، اجلاس کے آخر میں محمد عامر بوٹا اور چوہدری صفدر گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول گجرات میں ایک نئے ایجوکیٹرز کے فنگشن میں شرکت کرینگے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
