
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سانحہ پشاور کے خلاف بھمبر میں ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کی کال پر احاطہ پرانی کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں ضلعی انتظامیہ ، سرکاری ملازمین ، سیاسی وسماجی، مذہبی تنظیموں کے نمائندگان و کارکنان ، تاجروں ، وکلاء ، صحافیوں ، سکول و کالجز کے طلباء شہریوں اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈائون کیا گیا جبکہ شہداء کی یاد میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال نے کہا کہ پشاور میں سکول کے معصوم بچوں پر حملہ ظلم کے ساتھ ساتھ سفاک دہشت گردوں کی بزدلی کا عین ثبوت ہے۔
ہم اس سفاکیت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں سکول حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں بھمبر میں آج کا یہ عوامی جم غفیر دہشت گردوں کو پیغام دے دیا کہ آج پوری کشمیری قوم بھی ان دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور اہل پاکستان اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک میں موجود دہشت گردوں اور ان کے سپورٹروں کا عوام سے ملکر خاتمہ کرینگے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے انہوں نے کہا کہ آج قوم تہیہ کرے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائے اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سمیت ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے مسلح افواج کے ساتھ ملکر اپنا اپنا کردار ادا کریں احتجاجی مظاہرے سے سینئر صحافی چوہدری خالد حسین ، ڈاکٹر عبدالشکور، انجینئر خالد پرویز بٹ، حاجی عبداللہ، جمیل شفیع ، مرزا اجمل جرال ، عامر رسول بٹ ، مولانا امین الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں مظاہرین نے پرانی کچہری سے میلاد چوک تک مارچ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی اور مسلح افواج کی حمایت میں نعرے لگائے مظاہرے کے اختتام پر مولانا امین الدین نے شہدائے پشاور کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں لوڈر گاڑیوں کے کرایے کم کرنے نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن اور بغیر کاغذات چلنے والی گاڑیوں کے حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور رینٹ اے کار یونین کا ڈپٹی کمشنر آفس میں مشاورتی اجلاس مال برادر گاڑیاں اپنے کرایوں میں کمی کریں نان پیڈ کسٹم چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور بغیر روٹ پرمٹ و کاغذات چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کاغذات مکمل کرائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائینگے ڈپٹی کمشنر کی ٹرانسپورٹروں کے وفد سے گفتگو تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں گڈز ٹرانسپورٹ یونین رینٹ اے کار ٹرانسپورٹر اور ضلعی انتظامیہ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ اور رینٹ اے کار ٹرانسپورٹ کے کرایوں بارے غورو خوض کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمو د جرال نے کہا کہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر گڈز ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مال برادر گاڑیوں اور رینٹ اے کار ٹرانسپورٹ کو اپنے کرایوں میں کمی کرنی چاہیے۔
ان مال برادر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی سے عام اشیاء کی قیمتیں براہ راست کم ہونگی جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ فون کالز سننے سے گریز کریں بصورت دیگر نہ صرف جرمانہ ہو گا بلکہ فون بھی ضبط کر لیا جائیگا شہر میں نان پیڈ کسٹم چلنے والی ہیوی مشینری اور گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں اور گاڑی مالکان روٹ پرمٹ سمیت دیگر کاغذات بھی مکمل رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ کی نمائندگی ضلعی صدر گڈز ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا ، چوہدری محمود سبحانی ، خالد لاٹ اور راجہ غفور نے کی انہوں نے انتظامیہ کو کرایوں میں کمی سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر برنالہ، سماہنی اور بھمبر کے ٹرانسپورٹرز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پشاور میں معصوم ننھے پھولوں کا قتل عام انسانیت کے منہ پر بد نما دھبہ ہے معصوم بچوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں پوری قوم کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل ، جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے سانحہ پشاور کے حوالے سے پریس کلب میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں معصوم جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے ہم دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
جن لوگوں نے یہ گھنائونا کھیل کھیلا ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں معصوم بچوں کے قتل نہ صرف بچوں کے بلکہ مسلمانان عالم اسلام اور انسانیت کے قاتل ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا اور افواج پاکستان کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ آج کراچی سے خیبر اور چھمب سے لیکر نیلم تک ہر آنکھ اشکبار ہے نہ صرف پورے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں سوگ کا عالم ہے تقریب سے چوہدری خالد حسین، ڈاکٹر طارق شاکر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نو منتخب ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے موقع پر ہونیوالی استقبالیہ تقریب اور جشن سانحہ پشاور کے باعث ملتوی 20 دسمبر بروز ہفتہ چارج سنبھالیں گے تفصیلات کے مطابق نو منتخب ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے موقع پر آج منعقد ہونے والی استقبالیہ تقریب اور جشن کا پروگرام پشاور میں ہونیوالے اندو ناک واقع کے باعث ملتوی کر دیا گیا اب 20 دسمبر بروز ہفتہ کو نئے ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور باقاعدہ چارج سنبھالینگے اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام بھی 20دسمبر کو منعقد ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدیدار ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے پشاور واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے گھنائونے واقعات کھلی دہشت گردی ہے اور معصوم بچوں کے قتل و غارت قومی المیہ ہے پاکستان اور اسلام کے حوالے سے اس طرح کے واقعات سے امت مسلمہ اور اسلام بد نام ہوئے ہیں عالمی دنیا اس طرح کے واقعات سے مسلمانوں کے بارہ میں کیا تاثر قائم کرے گی بے گناہ لوگوں کا قتل، عورتوں اور بچوں، بوڑھوں اور نہتے لوگوں کا قتل اسلام اکسی قطعی طور پر اجازت نہیں دیتا ا سطرح کے واقعات سے محض اسلام اور پاکستان کو بد نام کرنے کی گھنائونی سازش ہے متاثرہ خاندانوں سے ہماری بھر پور ہمدردیاں ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت کریں اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے بطور خاص ذمہ داری اور پلاننگ کی اشد ضرورت ہے کمزور مقامات سے دہشت گرد فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
قرار واقعی اور کڑی سزا کیلئے جدید قانون سازی کی ضرورت ہے ہمیں اپنے قانون اور سزائوں کے حوالے سے یقینا کافی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ہمارے ملک میں جرائم ، مظالم، ظلم و ستم نے لا تعداد قتلوں کو جنم دیا ہے کافی لوگوں کی اب بھی سوچ تنگ نظری ، پتھر اور زمانہ جاہلیت کی ہے کارروائیاں کرنے والے دیکھیں کہ بے گناہ لوگوں کے قاتل ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے بھر پور عبرت اور اصلاح کی ضرورت ہے اصل میں مسلمانوں سے جنگ کی اسلام اجازت دیتا ہی نہ ہے فلسطین، کشمیر ، افغانستان اور دوسری جگہوں پر جہاد اور جنگ کی ضرورت ہے تا کہ ہم اکھٹے ہو کر ان مسائل کا حل نکالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نمبردار چوہدری فضل احمد آف خربوزہ برنالہ نے اپنے قبیلے سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل اور آئندہ الیکشن میں مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میں پرانا مسلم کانفرنسی ہوں گزشتہ الیکشن میں بعض مقامی حالات کی بناء پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے اب مرزا محمد شفیق جرال کی رواداری اور تعمیر و ترقی کی سیاست اور سردار عتیق احمد خان کی ریاستی تشخص کے حوالے سے دوبارہ مسلم کانفرنس میں شامل ہوا مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر و سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال نے نمبردار چوہدری فضل احمد کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے مشکل حالات میں دوبارہ مسلم کانفرنس میں شامل ہو کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں مسلم کانفرنس کے کردار سے اور میری رواداری کی سیاست سے متاثر ہو کر دوبارہ مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے ہیں ان کی شمولیت سے برنالہ اور خربوزہ میں مسلم کانفرنس مضبوط ہو گی اور آئندہ الیکشن میں برنالہ سے مسلم کانفرنس الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی تعمیر و ترقی کے کام جو مسلم کانفرنس کے دور میں شروع ہوئے تھے حکومت کی عدم دلچسپی اور سست روی کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں حلقہ برنالہ کے لوگوں کا مسلم کانفرنس میں جوق در جوق شامل ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ مسلم کانفرنس کی سیاست سے محبت کرے ہیں مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی سر پرستی اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جماعت کو بھر پور طریقے سے مضبوط کرینگے۔
تحریک آزادی کشمیر اور قومی تشخص کو بر قرار رکھتے ہوئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مسلم کانفرنسی ساتھیوں کی عزت و وقار میں اضافہ کرینگے اور ان کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرینگے اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس برنالہ راجہ محمد رشید ایڈووکیٹ، مرزا صادق جرال ایڈووکیٹ ، ملک شاہ جہان، ملک عباس، ملک محمد ریاض، چوہدری مہندی خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے نمبردار فضل احمد کا کنبہ قبیلہ سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور ان کو اپنے تعاون کا بھر پور یقین دلایا۔
