
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں بگرام ایئر بیس پر حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی غیر ایجنسی کے مطابق چاروں امریکی فوجی بگرام ایئر بیس پرحملے میں مارے گئے ہیں۔ ایک امریکی عہدے دارکے مطابق بگرام ایئر بیس کوشدت پسندوں نے راکٹ اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کی گئی۔ حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے ججب قطر میں طالبان کے باضابطہ دفتر کا افتتاح ہوا ہے اور طالبان نے افغان حکام اور امریکا کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان افغان حکومت سے امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ نیٹو نے کابل کی سیکیورٹی کی ذمے داری افغان حکومت کے حوالے کر دی ہے۔
