
بنگلو (جیوڈیسک) ربھارتی ائیرلائن کی بنگلور سے حیدرآباد دکن جانیوالی پرواز کے کاک پٹ میں ساوتھ انڈین اداکارہ کو بٹھانے پر 2 پائلٹس معطل کر دئے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ماہ پیش آیا تھا۔
ائیر لائن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس واقعے کی شکایت پرواز میں موجود ایک مسافر نے کی تھی۔ پائلٹس کی شناخت جاگن ریڈی اور ایس کرن کے نام سے ہوئی ہے۔
