
ابوجہ (جیوڈیسک) دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں سوق الجیشی اہمیت کے حامل شہر مائیڈو گوری کے قریب واقع بازار پر حملہ کر دیا اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔
دہشت گردوں نے بازار میں لوٹ مار شروع کر دی اور بھاری مقدار میں اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے موٹر سائیکلوں پر سوار پچاس جنگجوئوں نے ناگوم کالونی کے بازار میں اندھا دہند فائرنگ کی۔
