
کابل (جیوڈیسک) افغان حکومت نے الزام عائد کیا ہے غزنی خود کش حملوں کا منصوبہ طالبان کی کوئٹہ شوریٰ نے بنایا تھا،6 خود کش حملہ آوروں کو پاکستان میں تربیت کے بعد غزنی بھیجا گیا تھا۔
نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کی طرف سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا 4 ستمبر کو افغان صوبے غزنی میں این ڈی ایس کے کمپائونڈ پر حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا۔
ترجمان حسیب صدیقی نے کہاکہ غزنی میں حملے کا منصوبہ کوئٹہ میں45 روز تک بنایا جاتا رہا۔ حملہ آوروں کو کوئٹہ شہرمیں تربیت دی گئی۔واضح رہے کہ اس حملے میں افغان انٹیلی جنس کے 20 اہلکار مارے گئے تھے اور ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔
