Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کپتان کا دعویٰ

March 21, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
2013 ء کے عام انتخابات سے پہلے کپتان نے دو تہائی اکثریت لینے کے بلندبانگ دعوے کیے لیکن جب نتائج سامنے آئے تو اُن کے وزیرِاعظم بننے کے سارے خواب چکناچور ہوگئے۔ تحریکِ انصاف، نوازلیگ کا مقابلہ تو خیر کیا کرتی، اُسے تو پیپلزپارٹی نے بھی پیچھے چھوڑ دیا اور پارلیمنٹ میںاپنا قائدِ حزبِ اختلاف بھی منتخب کروا لیا۔ ایک غلطی بہرحال میاں نواز شریف سے ہوئی، وہ بڑی آسانی سے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت تشکیل دے سکتے تھے لیکن اُنہوں نے خیبر پختونخواہ کی حکومت تحریکِ انصاف کے لیے چھوڑ دی (جمہوری تقاضہ بھی یہی تھا)۔نوازشریف کے اتحادی مولانافضل الرحمٰن بہت چیخے چلائے، وہ بھی دراصل اِس چکر میں تھے کہ نوازلیگ کے ساتھ مل کر اپنا وزیرِاعلیٰ منتخب کروالیں اور حکومت کے مزے لوٹیں لیکن میاںصاحب نہیں مانے۔ اگر موقع غنیمت جانتے ہوئے کپتان کے پی کے کو مثالی صوبے میں ڈھال دیتے تو شاید آج وہ بڑے فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی کو بنیاد بنا کر انتخابی اکھاڑے میں اُترتے لیکن وہ ”نیا پاکستان” تو کجا ”نیا کے پی کے” بھی نہ بنا سکے۔

دراصل عمران خاں کو دو تہائی اکثریت کا زعم اُن کے جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت دیکھ کر ہوا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ لوگ” حُبّ ِ عمران” میں نہیں ”حُبّ ِ میوزیکل کنسرٹ” میں کھنچے چلے آتے تھے۔ کہتے ہیں کہ مفت کی شراب تو مُلّا کو بھی حلال ہے اور پاکستانی قوم سے بڑی ”مفت بَر” کوئی ہے نہیں۔ ہمیں یاد ہے کہ بہت عرصہ پہلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کسی نے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا۔ داخلہ وہاں مفت تھااِس لیے لاہور کی ہر سڑک کا رُخ قذافی سٹیڈیم کی طرف ہوگیا۔ ہم بھی وہاں گئے اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سٹیڈیم میں تِل دھرنے کی جگہ تک نہ تھی۔ کپتان نے بھی یہی حربہ اختیار کیا اور ہر جگہ لوگوں کا جَمِ غفیر اُمڈ آیا۔ اِن اجتماعات میں ”مفتوں” کی کثیر تعداد نے شرکت کی البتہ ووٹر قلیل۔ کپتان کو ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے سے سبق سیکھنا چاہیے تھا جہاں ابتدائی ایام میں تو خوب دھوم دھڑکا رہااور وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک سمیت لوگ میوزک کی لَے پر تھرکتے بھی دکھائی دیئے لیکن جونہی مولانا طاہرالقادری اپنے مریدین سمیت ”داغِ مفارقت” دے گئے، میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی ختم ہوا تو دھرنے کی ساری رونقیں ٹائیں ٹائیں فِش ہوگئیں ۔ وجہ یہ تھی کہ ”مفت بَروں” کی دلچسپی کا کوئی سامان باقی نہیں بچا تھا۔ اُس وقت صورتِ حال یہ تھی کہ جتنے لوگ کپتان کے ساتھ کنٹینر پر کھڑے ہوتے، اُس سے کم تعداد سامعین کی ہوتی۔ اگر سانحہ اے پی ایس پشاور نہ ہوتا تو کپتان کے لیے ”دردِسَر” بنے دھرنے سے فرار بھی مشکل ہو جاتا۔ اب ایک دفعہ پھر عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور ماضی سے سبق سیکھنے کی بجائے کپتان پھرعام انتخابات میں بھاری اکثریت کے دعوے کر رہے ہیں۔

ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کپتان نے کہا ” 2018ء کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہوگا جس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں۔ شریف برادران کے ساتھ اُن کا بھائی زرداری بھی جائے گا۔ نواز تو نکل گیا ،اب شہباز کی باری ہے”۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سب شیخ رشید کی مصاحبت کا اثر ہے۔ شیخ رشید پیشین گوئیوں کا ”ہیڈماسٹر” ہے، یہ الگ بات کہ پچھلے 10 سالوں میں اُن کی کوئی پیشین گوئی سچ ثابت نہیں ہوئی۔ اب ظاہر ہے کہ شیخ رشید کا کپتان پر کچھ نہ کچھ اثر تو ہونا ہی تھا کیونکہ

کند ہم جنس باہم جنس پرواز
کبوتر با کبوتر ، باز با باز

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کپتان نے یہ دعویٰ ”امپائر” کے اشارے پر کیا ہو کیونکہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، امپائر کے اشارے پر ہی تو ہوتا ہے۔ اِسی لیے میاں نوازشریف نے کہا ”تحریکِ انصاف اور پیپلزپارٹی والے ہمیشہ امپائر کی انگلی دیکھتے ہیں۔ یہ ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہش مند رہتے ہیں”۔ میاں نوازشریف کا یہ کہنا بالکل بجا، تاریخِ پاکستان اُٹھا کر دیکھ لیجئے، جمہوری قوتوں کو کبھی اقتدار منتقل نہیں ہواالبتہ اقتدار میں شرکت ضرور کروا دی جاتی ہے تاکہ اگر بدنام ہوں تو جمہوری قوتیں اور ”زورآوروں” کے دامن پر کوئی داغ نہ لگے۔ میاں صاحب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ امپائر کی انگلی دیکھتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ جماعت رہی۔ اُس کے دامن پر پہلا داغ اُس وقت لگا جب محترمہ بینظیر نے پرویز مشرف کے ساتھ این آراو کیا حالانکہ اِس سے پہلے وہ میاں نوازشرف کے ساتھ ”میثاقِ جمہوریت” کر چکی تھیں۔ پھر اِسی میثاقِ جمہوریت کو قوم نے ”مذاقِ جمہوریت” میں ڈھلتے ہوئے بھی دیکھا۔

بینظیر کی ناگہانی موت کے بعد ایک جعلی وصیت کو بنیاد بنا کر آصف زرداری پیپلزپارٹی کے کرتا دَھرتا ٹھہرے۔ اُنہوں نے 2008-2013 تک نہ صرف حکومت کے مزے لُوٹے بلکہ بہتی گنگا میں ہاتھ بھی خوب دھوئے۔ کامران خاں اُنہی دنوں میں ”غضب کرپشن کی عجب کہانیاں” سناتے نہیں تھکتے تھے۔ جب میاں نوازشریف کے دَورِ حکومت میں اسٹیبلشمنٹ نے رینجرز کے ذریعے آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کیا تو زرداری صاحب نے طیش میں آکر وہ بیان دے دیا جس کی بِنا پر اُنہیں خودساختہ جلاوطنی کاٹنی پڑی۔ اُنہوں نے زورآوروں کی ”اینٹ سے اینٹ بجا دینے” کا اعلان کیالیکن ہوا یہ کہ وزیرِاعظم میاں نواززشریف نے اِس معاملے میں نہ صرف اُن کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا بلکہ طے شُدہ ملاقات بھی منسوخ کر د ی جس کی بِنا پر آصف زرداری کو ملک چھوڑنا پڑا۔ باہر بیٹھے غصّے سے کھولتے آصف زرداری بدلہ لینے کے منصوبے باندھتے رہے اور تان یہاں پہ ٹوٹی کہ ”اَندرکھاتے” اسٹیبلشمنٹ کے دَرِ دولت پر سجدہ ریز ہوگئے۔ اب وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ تحریکِ انصاف اور پیپلزپارٹی،دونوں کے سَروں پر اسٹیبلشمنٹ کا سایہ ہے اور میاں نوازشریف اینٹی اسٹیبلشمنٹ۔ بلوچستان میں لیگی حکومت کا خاتمہ، آزاد سینیٹر کا انتخاب اور چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں لیگی اُمیدوار کی ہزیمت، سبھی اسٹیبلشمنٹ کی کرشمہ سازیاں ہی تو ہیں وگرنہ یہ کیسے ممکن تھا کہ کل تک ایک دوسرے کے خلاف آگ اُگلنے والی پیپلزپارٹی اور تحریکِ انصاف یکایک ایک دوسرے کی دِست و بازو بن جاتیں۔

سینٹ میں بھی آصف زرداری، عمران خاں سے ”ہَتھ” کر گئے۔ اُنہوں نے اپنا ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب کروا لیا اور اب سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف بھی منتخب کروانے جا رہے ہیں۔ عمران خاں کے حصّے میں اگر آیا تو صرف بہت بڑا ”یوٹرن”۔ اب تحریکِ انصاف پیپلزپارٹی کے خلاف لاکھ بیان دے، قوم نہیں مانے گی کیونکہ تحقیق کہ پاکستانیوں کا سیاسی شعور اتنا پختہ ہو چکا ہے کہ اُنہیں بُرے بھلے کی خوب پہچان ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
captain claim election pakistan Pakistani nation parliament Prof Riffat Mazhar انتخابات پارلیمنٹ پاکستان پاکستانی قوم دعویٰ کپتان
Pakistan Day 23 March
Previous Post یوم پاکستان 23 مارچ تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن
Next Post افغان طالبان سے مزاکرات اور امریکا کا مشکوک کردار
Afghan Taliban

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close