
جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی پولیس نے داعش سے تعلق کے شبہ میں چار ترک شہریوں سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں انڈونیشیا کے تین شہری بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو وسطی سلوویسی کے علاقے یوسو سے گرفتار کیا گیا جو شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے متعدد شہری عراق اور شام میں گئے ہیں۔
