Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اختلاف رائے کی آزادی کا قتل متعصب گروہ کی پہچان

September 4, 2018 0 1 min read
Differences
Differences
Differences

تحریر : محمد آصف اقبال

دنیا میں آج مختلف عقائد و نظریات کے ماننے والے موجود ہیں۔جو اپنے مقابل دوسرے نظریہ اور عقیدہ سے اختلاف رکھتے ہیں۔اس کے باجوود مختلف نظریات و عقائد اور مذاہب کے ماننے والے مل جل کے رہتے ہیںجسے عام الفاظ میں اختلاف رائے کی آزادی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔اختلاف رائے عمومی انداز میں کوئی برائی یا خرابی نہیں ہے۔یہ اختلافات گفت وشنید اور تبادلہ خیالات سے دور کیے جا سکتے ہیں۔یہاں تک کہ ایک نظریہ سے وابستہ فرد دوسرے نظریہ کا قائل ہو سکتا ہے۔شرط صرف یہ ہے کہ گفت و شنید اور تبادلہ خیالات کے مواقع میسر ہوں۔بالمقابل اس کے جہاں تبادلہ خیالات نہیں کیا جاتا وہاں اختلافات مزید گہرے ہوتے جاتے ہیں۔یہاں تک کہ یہ اختلافات تعصب اور نفرت کی شکل اختیار کرتے ہوئے دوسرے کو برداشت کرنے تک کی قوت صلب کر لیتے ہیں۔پھر کوئی بھی شخص یا گروہ اپنے سے مختلف رائے رکھنے والے کو پسند نہیں کرتا۔جس وقت اور جن لمحات میں یہ احساسات فرد یا گروہ کے درمیان پنپ رہے ہوتے ہیںاگر اسی وقت اس کی شدت کو کم نہ کیا جائے تو اس کے نقصانات بہت جلد سامنے آنے لگتے ہیں۔

لہذا ایسے مواقع پر ضروری ہے کہ احساسات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے اور اس کی منفی شدت کو کم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جبکہ افراد اور گروہوں کے درمیان تعلقات استوار ہوںیا اس کا نظم کیا جائے۔اگر تعلقات ہی منقطع ہو جائیں ،ایک فرد یا ایک گروہ دوسرے فرد یا گروہ سے ملنا جلنا ہی بند کردے،تو یہ کیسے ممکن ہے کہ احساست کی ابتدا یا انتہا کی سمجھ پیدا ہو؟لیکن شاطر اور چال باز گروہ اور خصوصاً وہ جو نفرت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،اختلافات کو مزید گہرا کرنا جن کا مقصد ہوتا ہے،دوریاں پیدا کرنا ہی جن کا نصب العین ہے۔وہ سب سے پہلے افراد وگروہ کے درمیان رشتے منقطع کرانے کی ہر ممکن سعی کرتا ہے۔اور جیسے جیسے وہ اپنے نصب العین سے قریب تر ہوتا جاتا ہے،نفرت کی آگ مزید بھڑکاتا ہے،اختلافات کو مزید ہوا دیتا ہے،دوریاں قائم کرنے کے لیے وہ ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کرتا ہے اور اُس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ دوسرے گروہ کی شناخت تک مٹادے یہاں تک کہ اختلاف کی کوئی گنجائش ہی نہ رہے۔پھر ہم ہی ہم ہوں گے،ہم جو کہیں گے وہی حق ہوگا،ہم جو چاہیں گے وہی انجام دیا جائے گا،اور جس طرح چاہیں گے اسی طرح دوسروں کو زندگی گزارنے پر مجبور کردیں گے۔یہی وہ بدترین خواہش نفس ہے جس کے نتیجہ میں فساد فی الارض رونما ہوتا ہے۔

قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے سورةالبقرہ کی آیت نمبر 213میں اس ابتدائی صورتحال کا تذکرہ کیا ہے جبکہ دنیا کے تمام انسان ایک امت واحدہ تھے،لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اختلافات رونما ہوئے ۔پھر ان اختلافات نے ظلم و سرکشی اور زیادتی کرنے کی خواہش میں مزید اضافہ کیا تو یہ اختلافات بڑھتے گئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:”ابتداء میں سب لوگ ایک ہی طریقے پر تھے۔ (پھر یہ حالت باقی نہ رہی اور اختلافات رونما ہوئے)تب اللہ نے نبی بھیجے جو راست روی پر بشارت دینے والے اور کج ر وی کے نتائج سیڈرانے والے تھے، اور ان کے ساتھ کتاب ِبر حق نازل کی تا کہ حق کے بارے میں لوگوں کے درمیان جو اختلافات رونما ہو گئے تھے، ان کا فیصلہ کرے۔۔۔(اور ان اختلافات کے رونما ہونے کی وجہ یہ نہ تھی کہ ابتداء میں لوگوں کو حق بتایا نہیں گیا تھا۔ نہیں،) اختلاف ان لوگوں نے کیا ، جنہیں حق کا علم دیا جاچکاتھا۔ انھوں نے روشن ہدایات پا لینے کے بعد محض اس لیے حق کو چھوڑ کر مختلف طریقے نکالے کہ وہ آپس میں زیادتی کرنا چاہتے تھے۔ پس جو لوگ انبیا پر ایمان لے آئے، انہیں اللہ نے اپنے اذن سے اس حق کا راستہ دکھادیا، جس میں لوگوں نے اختلاف کیا تھا۔ اللہ جسے چاہتا ہے ، راہِ راست دکھا دیتا ہے”(البقرہ:213)۔قرآن کہتا ہے کہ انسان نے جاننے اور علم رکھنے کے باوجود اختلافات کو جنم دیا اور اس لیے دیا کہ حق کو جاننے کے باوجود بعض لوگ اپنے جائز حق سے بڑھ کر امتیازات، فوائد اور منافع حاصل کرنا چاہتے تھے اور آپس میں ایک دوسرے پر ظلم، سرکشی اور زیادتی کرنے کے خواہشمند تھے۔ لہذا اللہ تعالیٰ نے اس خرابی کو دور کرنے کے لیے انبیا ے کرام کو مبعوث کرنا شروع کیا۔ یہ انبیا اس لیے نہیں بھیجے گئے تھے کہ ہر ایک اپنے نام سے ایک نئے مذہب کی بنا ڈالے اور اپنی ایک نئی امت بنا لے۔

بلکہ ان کے بھیجے جانے کی غرض یہ تھی کہ لوگوں کے سامنے اس کھوئی ہوئی راہ حق کو واضح کر کے انھیں پھر سے ایک امّت بنا دیں۔اور یہ ذمہ داری آج بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امتیوں پر فرض ہے کیونکہ اب وہی ہیں جن کے پاس قرآن اور حدیث کی روشنی میں حق اور سچائی موجود ہے۔لہذا یہ لوگ نہ تو حق کو چھپانے والے ہو سکتے ہیں،نہ حق کے خلاف عمل کرنے والے اور نہ ہی نفرتوں یا دوریوں و اختلافات کو فروغ دینے والے ہو سکتے ہیں۔ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں سے روابط استوار کریں،جنہوں نے منظم ومنصوبہ بند طریقہ سے روابط کے منقطع کرانے کی مہم چھیڑ رکھی ہے ان کے برخلاف عمل کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر لوگوں سے تعلقات استوار کریں،ان کی ہر قسم کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھائیں،ان کو سمجھیں،تبادلہ خیالات کے مواقع فراہم کریں،نفرت کو محبت سے تبدیل کریں اور وہ تمام کام انجام دیں جو اللہ اور اس کا رسول ۖچاہتا ہے۔لیکن اس بڑے کام کو انجام دینے کے لیے ضروری ہے کہ مسلمان خود اپنے اندرون کی اصلا ح بھی متوازی لحاظ سے کرتے رہیں۔ایسا نہ ہو کہ ملت کا شیرزہ بکھرا پڑاہو ، وہ خود ہی منتشر ہوں،ان کے درمیان ہی کوئی اتفاق اور اتحاد کی کیفیت موجود نہ ہو۔اس کے باوجود وہ چاہتے ہوں کہ وہ بڑا کام انجام دے لیںجس کی نشاندہی متذکرہ آیات میں گزری ہے۔

قرآن حکیم میں سورة ا ل عمران کی آیت نمبر 104تا109میں اللہ تعالیٰ بہت صاف انداز میں ہدایت دیتا ہے کہ اے مسلمانوں تمہارے ذمہ کیا کام ہے اور تمہیں کیسا ہونا چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :”تم میں کچھ لوگ ایسے ضرو رہی رہنے چاہیے جو نیکی کی طرف بلائیں ، بھلائی کا حکم دیں، اور برائیوں سے روکتے رہیں۔ جو لوگ یہ کام کریں گے وہی فلاح پائیں گے۔ کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھلی کھلی واضح ہدایا ت پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے۔ جنھوں نے یہ روش اختیار کی وہ اس روز سخت سزا پائیں گے جبکہ کچھ لوگ سرخرو ہوں گے اور کچھ لوگوں کا منہ کالا ہو گا، جن کا منہ کالا ہوگا(ان سے کہا جا ئے گا کہ) نعمت ایمان پانے کے بعد بھی تم نے کافرانہ رویّہ اختیار کیا؟ اچھا تو اب اس کفرانِ نعمت کے صلہ میں عذاب کا مزہ چکھو۔ رہے وہ لوگ جن کے چہرے روشن ہوں گے تو ان کو اللہ کے دامن رحمت میں جگہ ملے گی اور ہمیشہ وہ اسی حا لت میں رہیں گے۔

یہ اللہ کے ارشادات ہیں جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک سنا رہے ہیں کیو نکہ اللہ دنیا والوں پر ظلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ زمین و آسمان کی ساری چیزوں کا مالک اللہ ہے اور سارے معاملات اللہ ہی کے حضور پیش ہوتے ہیں”(آل عمران:109-104)۔آیات کی روشنی میں واضح اور کھلی ہوئی ہدایات فراہم کر دی گئیں ہیں وہیں ساتھ ہی اس کے مثبت و منفی نتائج سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔لہذا بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اپنے شب و روز کے معاملات انجام دیں۔کیونکہ قرآن و حدیث کی تعلیمات زماں و مکاں کی قیود سے پاک ہیں۔یہ تعلیمات ہر زمانے اور ہر طرح کے حالات کے لیے ہیں۔ان پر چل کے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی اور امن و سکون برقرار رکھا جاسکتا ہے۔لہذا موجودہ حالات میں پوری دنیا میں اور خصوصا ً وطن عزیز ہندوستان میں جن حالات سے مسلمان اور دیگر اقوام برسرپیکار ہیں نیز جن مصائب میں وہ مبتلا ہیںان کا حل متذکرہ آیات میں واضح طور پر موجود ہے۔نفرت کی فضا کو محبت میں تبدیل کرنے اور اختلاف رائے کو برداشت کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے جب تک ہم عملی میدان میں قدم نہیں رکھیں گے۔مسائل جوں کے توں برقرار رہیں گے۔ممکن ہے برسراقتدار افراد و گروہ تبدیل ہوجائیں لیکن آپ کے دنیاوی مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوسکتے جب تک کہ یا تو آپ خدا کے قولی اقرار کے ساتھ ساتھ عملی اقرار کی شہادت بھی نہ پیش کردیں یا بصورت دیگر نعوذ بااللہ آپ اپنے قول وعمل سے وحدہ’ لا شریک اللہ تعالیٰ کا ہی انکار کربیٹھیں!

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
discrimination Freedom Identification ideology murder World آزادی پہچان دنیا قتل نظریات
Imran Khan
Previous Post آغاز اچھا ہے
Next Post 1965 کی جنگ میں ہمنے کیا کھویا ؟کیا پایا؟
Pakistan Defense Day 6th September

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close