گجرات (جی پی آئی) پرائس مجسٹریٹس نے سبزیاں ، پھل اور دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی /پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے آلو مہنگے داموں فروخت کرنے پر غلام مرتضی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ پرائس مجسٹریٹ/اے سی گجرات میاں اقبال مظہر نے دہی اور پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر عبیداللہ، طارق اور ممتاز کے خلاف مقدمات در ج کر ادیے۔















