
لندن (جیوڈیسک) لندن 2011 کی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل تھور :دی ڈارک ورلڈ کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں ہوا۔ لندن کے لیسٹر اسکوائر میں واقع اوڈین سینما میں ہوئی تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔
ہدایت کار ایلن ٹیلر کی اس فلم میں کرس ہیمس ورتھ، نٹالی پورٹ مین اور ٹام ہیڈلسٹن نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ پریمیئر کی تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر تھور کے کردار کا روپ دھارے افراد بھی موجود تھے۔ ایکشن سے بھرپور مارول اسٹوڈیوز کی یہ فلم 30 اکتوبر کو برطانیہ اور 8 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
