
ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی دی پیکا پڈوکون آج کل کروڑوں میں کھیل رہی ہیں۔ وہ جتنا کھاتی ہیں اتنا ہی اپنی فٹنس کا خیال بھی رکھتی ہیں۔ پڑوسن کی بھابی ہو یا دیور، دیوانی دی پیکا کی اسمارٹنس پر سب ہی فدا ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے فلم چنئی ایکسپریس کی پروموشن کے دوران کنگ خان نے بتایا تھا کہ دی پیکا کھانے پینے کی بے حد شوقین ہیں ہر وقت کچھ نا کچھ کھاتی رہتی ہیں مگر پھر بھی اسمارٹ ہیں۔
دی پیکا زیادہ کھاتی ضرور ہیں لیکن اپنی فٹنس پر بھی پوری توجہ دیتی ہیں تا کہ مداح ان کے نام کی مالا جپتے رہیں۔اب خبر ہے کہ ڈائریکٹر فرح خان کی فلم ہیپی نیو ایئر کے لئے دی پیکا پڈوکون کو سلم اور اسمارٹ رکھنے کی ذمہ داری کرینا کپور کی سابق فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کو دی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پروڈیوسر دی پیکا کو فٹ رکھنے کے لئے یاسمین کو 30 دن کے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے ادا کریں گے۔
