Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کشمیر میں مظالم کی سب حدیں پار

November 7, 2016January 9, 2019 0 1 min read
Violence in Kashmir
Violence in Kashmir
Violence in Kashmir

تحریر: میر افسر امان
آج کشمیر میں تازہ مظالم کے ١٢١ روز ہو گئے ہیں۔ بھارت کی قابض فوجوں نے ظلم کی ساری حدیں پار کر لیںہیں۔نہتے کشمیری آنسو گیس کے شیلوں ،بیلٹ گن(چھروں والی بندق جس سے جانوروں کا شکار کیا جاتا ہے) اور فائرنگ کا مردانا وار مقابلہ کر رہے ہیں۔جب سے کشمیر کی آزادی کی تحریک شروع ہوئی ہے لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ سری نگر میں شہداء ِکشمیر کے کئی قبرستان وجود میں آ چکے ہیں۔ سیکڑوں کو اجتماعی قبروں میں ڈال دیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اجتماعی قبریں بھی دریافت کی ہیں۔ ہزاروں کو قید کیا گیا۔ نوجوانوں کو قید کے دوران ازیتیں دے دے کر آپاہج بنا دیا۔سیکڑوں عزت مآب کشمیری خواتین کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔سیکڑوںکشمیریوں کو غائب کر دیا گیا۔ ان کی مائوں،بیویوں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں کے آنسو، ان کے غم میں بہہ بہہ کر ختم ہو گئے ہیں۔ اب تازہ جدو جہد کے دوران سیکڑوں کشمیریوں کو بیلٹ گن چلا کر ساری عمر کے لیے اندھا کر دیا گیا ہے۔کشمیریوں کے باغات اور زمینوں پرگن پائوڈر ڈال کر جلا ڈالا گیا۔ کشمیریوں کے عقیدت کے مرکز حضرت بل کے مزار پر گن پائوڈر کر جلا دیا گیا تھا۔

کشمیریوں سے راجہ کے زمانے میں بیگار لی جاتی تھی۔راجہ نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے زندہ کشمیریوں کو الٹا لٹکا کر اس کی کھالیں آتاری تھیں۔ ان کے مزار اب بھی موجود ہیں۔ جیل کے احاطے میں آذان مکمل کرتے ہوئے ٢٢ کشمیریوں کو ایک ایک کر کے قتل کیا گیا تھا۔ جس راستے سے کشمیری گزرتے تھے اس راستے سے اگر راجہ کا گزرنا ہوتاتو سڑک کو پانی سے دھو ڈالتے تھے یہ اس وجہ سے ہوتا تھا کہ راجہ کشمیریوں کو نجس سمجھتا تھا۔ یہ ِاس راجہ کا عمل تھا جو کشمیر کے ایک علاقہ کے ایک مسلمان حکمران کے ا ستبل کا انچارج تھا۔سازش سے اس حکمران پر غلبہ حاصل کیا پھر پوری کشمیر کا راجہ بن بیٹھا تھا۔کشمیریوں پر ظلم کی داستان بہت پرانی ہے۔جب پاکستان بنا تھاتو راجہ کے ظالم اہلکاروں نے جموں کے کشمیریوں کو سارے جموں میں منادی کر کے پاکستان بھیجنے کے سازشی اعلان پر انہیں بسوں میں سوار کرایا گیا پھر دریا کے کنارے سب کو قتل کر دیا گیا۔ اس طرح جموں کے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔کشمیری ہر سال ٦ نومبر کو یوم شہداء جموں مناتے ہیں۔ اب تک پانچ لاکھ سے زائد کشمیری آزادی کے جد و جہد میں شہید ہو چکے ہیں۔

Muzaffar Wani Shaheed
Muzaffar Wani Shaheed

ظلم کی تازہ لہر بے گناہ مظفروانی کی شہادت پر شروع ہوئی ہے جسے آج تک ١٢١ دن ہو چکے ہیں۔اُسی ہی وقت سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عوامی ہڑتال جاری ہے۔ کل صورہ میڈل سینٹر، سری نگر میں ١٦ سالہ نوجوان قیصر صوفی کی وفات کے بعد اس کی نماز جنازہ پر بھارتی قابض فوج نے وحشیانہ شیلنگ کی جس سے خواتین سمیت مذید٣٠ کشمیری زخمی ہو گئے۔سری نگر کا رہائشی ١٦ سالہ قیصر ٢٧ اکتوبر کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس کے اگلے روز وہ ایک جگہ بیہوش پایا گیا۔ اسے اسی حالت میں صورہ میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔اس کی لاش کو گھر لایا گیا اور پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر آزادی کے نعروں اور پاکستانی پر چم لہراتے ہوئے جب شہدا قبرستان میں دفن کرنے لے جارہے تھے تو قابض فوج نے نماز جناہ پر شیلنگ کی۔نمازیوں نے پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعرے لگائے۔شہید کے گھر پر بھی شیلنگ کی گئی۔ بھارتی قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے شہید کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے دو بجن میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا ہے۔اس سے قبل اسی علاقہ میں قابض فوج کا ایک فوجی زخمی ہوا تھا۔

وادی میں بھارتی فورسز کی طرف سے شہریوں نے آج بھی مکمل ہڑتال کی۔ قتل کے ان اقدام اور کشمیریوں پردیگر مظالم کی وجہ سے بارہ موہولہ سب جیل میںغیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو اب بھی جاری ہے۔ ان پر ریاستی پولیس نے حملہ کیا اور ان کو بیرکوں تک محدود کر دیا ہے۔ ان میں کچھ بیمار بھی ہیں جن کا علاج تک نہیں کیا جا رہا۔دختران ملت نے بارہ ہمولہ سب جیل میں کشمیری سیاسی نظر بندوں کی سلامتی اور تحفظ کے حوالے سے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔دختران ملت کی جنرل سیکر ٹری ناہیدہ نسرین نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی پولیس کا سیاسی قیدیوں پر حملہ غنڈہ گردی کی مثال ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل رات کو قابض فوجیوںنے کریک ڈائون کر کے مکانوں کی توڑ پھوڑ کی مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھار تی پولیس نے ١٠ برس عمر کے چار کمسن بچوں سمیت ٧ افراد کو گرفتار کر لیا متعدد کو زخمی بھی کیا۔ بھارت مخالف پروگراموں میں شرکت کی وجہ سے مختلف علاقہ میں کریک ڈائون کر کے لوگوں کے راستے روک دیے گئے۔حریت کانفرنس کے لیڈروں کی رہائی کے بعد سید علی گیلانی کے گھر پر میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

Syed Ali Shah Geelani and Mirwaiz Umar Farooq
Syed Ali Shah Geelani and Mirwaiz Umar Farooq

اس میٹنگ میں بھارت کے سا بق وزیر خارجہ اور اس کے وفد کی سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یاسین ملک نے ایک بیان میںکہا کہ ایک طرف کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور اس ظلم پر احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور نماز جنازہ پر بھی شیلنگ کی جاتی ہے۔ سید علی گیلانی کی ہدایات پر حریت کانفرنس کے ایک وفد نے شہید نوجوان کے گھر جا کر اظہار یکجہتی کیا۔ جہاں تک پاکستان میں کشمیر میں مظالم کے خلاف جد وجہد کی بات ہے تو لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے کشمیر کے لیے کام نہیں لینا چاہیے۔ان کو بہت پہلے مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت المرتضیٰ ویلفیئر کے ڈاکٹر زکو سری نگر جانے کی اجازت دے تا کہ وہ زخمیوں کا علاج کر سکیں۔ اسلام آباد میںیاسین ملک کی بیوی مشال ملک نے کہا کہ کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی مانگ رہے ہیں کیا آزادی مانگنا جرم ہے؟اقوام متحدہ اورعالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔ یوم شہدائے جموں پر دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا۔اسلام آباد میں سول سوسائٹی کے تحت احتجاج کے لیے ریلی نکالی گئی اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی جموں کشمیر نے کہا کہ مودی ٦ نومبر ١٩٤٧ء کے جموں کے قتل عام سے بھی بڑے سانحے کی تیاری کر رہا ہے۔

میر پورآزاد کشمیر میں دفاع پاکستان کونسل پاکستان کے شرکاء نے کہا کہ ہم کشمیر کی سیز فائر کو کنٹرول لائن نہیں مانتے ۔نواز شریف بھارت سے آلو پیاز کی تجارت بند کریں اور کشمیریوں کی عملی مدد کریں۔ حکمران منافقت چھوڑ دیں اور بھارت سے سخت رویہ اختیار کریں۔ اسلام آباد میں بھارتی سفارتکانہ ”را” کا ہیڈ کواٹر بن چکا ہے۔ پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سردار تارا سنگھ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے۔ آزادی مانگنا دہشت گردی نہیں۔ طاقت کے بل پر کسی کو بھی دبایا نہیں جا سکتا۔ہم بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کوٹلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوازشریف صاحب کے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر جرأت منددانہ مئوقف پر دل سے شکر گزار ہیں۔ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے نہیں جہاد سے حل ہو گا لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔مشرف نے ایک ایل او سی پر بھارت کو باڑ لگانے کی اجازت دے کر مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔ اُدھر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مسئلہ کشمیر پر آل پارٹی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کا کام اسپیکر اوروزرا کے ذمے لگا دیا گیا۔ امریکی ریاست نیو یارک میں بھی نیویارک ٹائمز اسکوائر پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایک مظاہرہ کیا گیا۔

اس میںامریکا میں مقیم کشمیری خواتین، بچوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ عالمی برادری سے کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زیدر عدالحسین سے ملا قات کر کے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میںفیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں ماروائے عدالت قتل، تشدد اور حراستی ہتھگنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جد وجہد کو بزور طاقت کچلنے میں مصروف ہے۔پاکستان دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ صاحبو! قائد کی دور رس نگاہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سے تشبی دی تھی۔ شہ رگ کے بغیر جسم قائم نہیں رہ سکتا۔پاکستان کو قائم رکھنے کے لیے کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ملانے کی ہر کوشش کوگہری نظر سے دیکھ کر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری اپنا آج کل کے مضبوط پاکستان پر نچھاور کر رہے ہیں۔ بھارت بہت مکار دشمن ہے اس نے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا وہ پاکستان کو توڑ کر اکھنڈ بھارت بنانے پر عمل پیرا ہے۔ کشمیر پر بھارت لاتعداد بے معنی مذاکرات کے کئی دور کر چکا ہے۔ حاصل کچھ نہیں ہوا۔اس لیے پاکستان کو چاہیے کہ سخت قسم کی سفارتی مہم چلائی جائے۔ دنیا میںجہاں جہاں پاکستان کے سفارت خانے ہیں وہاں سفارت خانہ میں کشمیر ڈسک قائم کرنے چاہییں۔ سفارشی سفارت کاروں کی جگہ بین الا القوامی امور پر دسترس رکھنے والے ماہر سفارت تعینات کرنے چاہییں۔ اگر پاکستان میں سفارت کاروں کی تربیت کے لیے کوئی اکیڈمی قائم کی جائے تو یہ سب سے بہتر ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ کشمیریوں کی مدد فرمائے اور وہ پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کریں آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر: میر افسر امان
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان

Share this:
Tags:
atrocities forces Freedom Human Rights kashmir limits آزادی انسانی حقوق فوجوں کشمیر مظالم
American War Policies
Previous Post امریکہ کے جنگی جرائم
Next Post جنرل راحیل شریف اور موجودہ سیاسی خلائ
Raheel Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close